ISLAMIC VIDEOS TUBE: دعوت میں اصطلاحات کا استعمال دعوت میں اصطلاحات کا استعمال - ISLAMIC VIDEOS TUBE
Latest News
Monday, February 17, 2014

دعوت میں اصطلاحات کا استعمال

دعوت میں اصطلاحات کا استعمال:
محمد رسول اللہ ﷺ کی شریعت پر ایمان رکھنے والے جب بھی اس ابلیسی جمہوریت پر ایمان لانے والوں سے بات کریں تو ان اصطلاحات کو استعمال نہ کریں جو جمہوریت میں کی جاتی ہیں ، بلکہ ان کو اسلامی اصطلاحات میں تبدیل کریں تاکہ ہمارے عام سادہ لوح مسلمانوں کو پتہ چلے کہ اسلام کے نام پر ان کے ساتھ کتنا بڑا دھوکا کیا جا رہا ہے۔ اور ان اصطلاحات کو اتنا استعمال کریں کہ لوگ ان کی حقیقت سے باخبر ہو جائیں۔
ہم علمائے حق سے بھی درخواست کریں گے کہ وہ ان کفریہ باتوں کے بارے میں اپنے مقتدیوں اور ماننے والوں کو آگاہ کریں کہ وہی اس بات کے زیادہ حق دار ہیں کہ کفر کو کفر کہیں تاکہ کسی کی یہ جرأت نہ ہو کہ وہ کفر کو اسلام ثابت کرکے اسلامی اصولوں اور بنیادوں کے ساتھ من مانی کرتا رہے، شعائرِ اسلام کا مذاق اڑائے اور اللہ کی حدود کو وحشت و درندگی قرار دے۔
جمہوری اصطلاحات اور ان کا مفہوم:
جمہوری نظام بنانے والوں نے عام مسلمانوں کو زیادہ دھوکہ ان اصطلاحات کے ذریعے دیا ہے جو انہوں نے اس کے لئے وضع کی ہیں اور انتہائی مکاری کے ساتھ ان کو استعمال کرتے ہیں ۔اگر کوئی بھی مسلمان ان اصطلاحات کے معنٰی و مفہوم کو سمجھ لے تو اس پر اس جمہوریت کی حقیقت سورج کی طرح روشن ہو جائے گی۔
آئین بمعنی شریعت۔
نظریہ بمعنی عقیدہ۔
قانونی بمعنی حلال۔
غیر قانونی بمعنی حرام۔
ڈیوٹی (Duty) بمعنی فرض۔
  • Blogger Comments
  • Facebook Comments

0 comments:

Post a Comment

Item Reviewed: دعوت میں اصطلاحات کا استعمال Rating: 5 Reviewed By: Pakistan Media Today