ISLAMIC VIDEOS TUBE: "کون بچائے گا پاکستان؟ عمران خان عمران خان" "کون بچائے گا پاکستان؟ عمران خان عمران خان" - ISLAMIC VIDEOS TUBE
Latest News
Wednesday, February 26, 2014

"کون بچائے گا پاکستان؟ عمران خان عمران خان"

"کون بچائے گا پاکستان؟ عمران خان عمران خان"

ہماری زندگی میں اسلام دو ہی مرتبہ آیا ہے۔ ایک تو بچپن میں قاری صاحب کی صورت میں گھر آیا کرتا تھا جنہوں نے نماز اور کچھ دعائیں سکھا دی تھیں اور دوسری بار سب سے بورنگ مضمون "اسلامیات" کی صورت میں ۔ کاش ہمیں توحید کے بارے میں کلمہ طیبہ کے بے مفہوم الفاظ اور شرک کے بارے میں "تصاویر اور پتھے کے بتوں کی پوجا" کے علاوہ بھی کچھ معلوم ہوتا۔

توحید، کہ جس پر اسلام تو کیا سارا نظام کائنات قائم ہے۔ توحید کہ جس کے بغیر نہ شریعت کسی کام کی نہ عبادت، نہ تعلیم نہ ترقی، جبکہ اس توحید کا ہمیں سرے سے علم ہی نہیں۔ شرک کہ جس کو زمین سے اکھار کر پھینک دینے کے لیے اسلام اور ایک ایک کر کے تمام انبیاء آئے، وہ ہمیں بتوں کی پوجا کے علاوہ کسی اور چیز میں نظر ہی نہیں آتا۔

کبھی کوئی عمران خان کو اللہ کے ساتھ یہ کہہ کر شریک کردیتا ہے کہ "کون بچائے گا پاکستان؟عمران خان عمران خان" جبکہ بچانے والی ذات صرف اللہ کی ہے۔ کبھی ہم اللہ کے حکم کے ساتھ آئین کو ملا کر اس کی بالا دستی کی بات کرتے ہیں، کبھی اپنے فرقے کو اللہ کی آیات پر فوقیت دیتے ہیں تو کبھی اپنی جماعت اور تنظیم کو اللہ کے احکام کو منسوخ ، معطل یا مؤخر کرنے کا حق دیتے ہیں۔
ہم جیسے مشرکوں کو ذلت کے سوا کیا مل سکتا ہے کہ کائنات میں کوئی چیز اللہ کے ساتھ کسی کو شریک نہیں کرتی اور ہم چھوٹے چھوٹے بے حیثیت انسان کبھی کسی عالم کو، کبھی کسی سیاسی لیڈر کو، کبھی پیر کو کبھی فقیر کو اور کبھی انسانوں کے لکھے ہوئے کچھ نکات کو اللہ کے ساتھ شریک کر بیٹھتے ہیں۔ حقیقت یہ ہے کہ پوری امت کے مقدر میں ذلت اسی دن لکھ دی گئی جس دن ہم نے اللہ کے نظام کے ساتھ "ڈیموکریسی" جیسے مشرکانہ نظام کو اپنے اسلام میں گھس بیٹھنے کی جگہ دی تھی۔
  • Blogger Comments
  • Facebook Comments

0 comments:

Post a Comment

Item Reviewed: "کون بچائے گا پاکستان؟ عمران خان عمران خان" Rating: 5 Reviewed By: Pakistan Media Today