ISLAMIC VIDEOS TUBE: فضیلتِ حدیث (حدیث شریف بیان کرنے اور آگے پہنچانے کی فضیلیت) فضیلتِ حدیث (حدیث شریف بیان کرنے اور آگے پہنچانے کی فضیلیت) - ISLAMIC VIDEOS TUBE
Latest News
Monday, March 10, 2014

فضیلتِ حدیث (حدیث شریف بیان کرنے اور آگے پہنچانے کی فضیلیت)

قرآن مجید اور احادیث رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو ناواقف اور بے خبر لوگوں تک پہنچانے کا ذمہ ہر مسلمان پر ہے ۔ اور صحابہء کرام جن کو اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے براہ راست اس بات کا حکم دیا تھا تو یہ بات ممکن نہیں ہوسکتی کہ وہ اپنے گھروں میں خاموش ہوکر بیٹھ گئے ہوں گے بلکہ وہ قرآن وحدیث کو دوسرے لوگوں تک پہنچانے کے لئے یقینا بے قرار ہونگے اورسیدنا وابصہ رضی اللہ عنہ کا طرز عمل اس بات کا عکاس ہے ۔

ایک حدیث میں ہے : سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا :

اللہ تعالیٰ اس شخص کے چہرے کو تروتازہ رکھے جس نے ہم سے حدیث سنی پھر اسے یاد کیا پھر یہاں تک کہ اسے دوسرے لوگوں تک پہنچادیا ۔

(مسند احمد (5/83) ابوداؤد (367) الترمذی (2658) ابن ماجہ (231،230)الصحیحہ (404)

سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:

'' بَلِّغُوْا عَنِّیْ وَلَوْآیۃ۔ میری طرف سے پہنچادو چاہے ایک ہی آیت ہو ''۔ (بخاری : 3461مشکوٰة المصابیح کتاب العلم )

امام عبدالرحمن بن ابی حاتم رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ مجھ سے میرے والد ابو حاتم رازی رحمہ اللہ نے فرمایا کہ جب امام ابو زرعہ رازی رحمہ اللہ پر موت کا وقت قریب آیا اور ان پر نزع کی حالت قائم ہوگئی تو ان کے ایک شاگرد محمد بن مسلم نے ان سے پوچھاکہ آپ کو مرنے والے کو لاالہٰ الااللہ کی تلقین کرنے کے متعلق معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ کی حدیث یاد ہے ؟ ان کی یہ بات سن کر ابو زرعہ رحمہ اللہ نے اپنا سر اٹھایا اور سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ کی حدیث کو سندا بیان کیا کہ جس شخص کا آخری کلام لاالٰہ الااللہ ہوگا تو وہ جنت میں داخل ہوگا (اور پھر ان کی روح پرواز کرگئی)گھر میں سے رونے کی آواز بلند ہوگئی ۔ اس شخص کی کہ جو ان سے ملاقات کے لئے آئے تھے ۔(الجرح والتعدیل (1/281 طبع دارالکتب العلمیہ ،بیروت )اس عظیم محدث نے مرتے وقت بھی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی حدیث سند کے ساتھ بیان فرمائی اور یہ ان محدثین کا امت مسلمہ پر عظیم احسان ہے ۔
  • Blogger Comments
  • Facebook Comments

0 comments:

Post a Comment

Item Reviewed: فضیلتِ حدیث (حدیث شریف بیان کرنے اور آگے پہنچانے کی فضیلیت) Rating: 5 Reviewed By: Pakistan Media Today