ISLAMIC VIDEOS TUBE: جنازوں کے ساتھ جانے کا حکم۔ جنازوں کے ساتھ جانے کا حکم۔ - ISLAMIC VIDEOS TUBE
Latest News
Sunday, March 16, 2014

جنازوں کے ساتھ جانے کا حکم۔

مختصر صحیح بخاری
جنازہ کے بیان میں
باب : جنازوں کے ساتھ جانے کا حکم۔
حدیث نمبر : 635
سیدنا براء بن عازب رضی اللہ عنہ کہتے ہیں ہمیں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے سات چیزوں کا حکم دیا تھا اور سات چیزوں سے منع فرمایا تھا ہم کو حکم دیا تھا: “ جنازوں کے ہمراہ جانے کا اور مریض کی عیادت کرنے کا اور دعوت قبول کرنے کا اور مظلوم کی مدد کرنے کا اور قسم کے پورا کرنے کا اور سلام کا جواب دینے کا اور چھینکنے والے کو (یرحمک اﷲ) کا۔” اور ہمیں منع فرمایا تھا: “ چاندی کے برتن (کے استعمال) سے اور سونے کی انگوٹھی اور ریشم و دیباج، قز اور استبرق (کے پہننے) سے” (یہ سب ریشمی کپڑے ہیں۔ اور ساتویں چیز ان میں سے رہ گئی ہے)۔

---------------------------------------------

روزانہ اردو اور انگریزی میں ایک حدیث جاننے کے لئے یہ پیج جوائن کریں:

https://www.facebook.com/DailyHadeesInUrduandEnglish
  • Blogger Comments
  • Facebook Comments

0 comments:

Post a Comment

Item Reviewed: جنازوں کے ساتھ جانے کا حکم۔ Rating: 5 Reviewed By: Pakistan Media Today