ISLAMIC VIDEOS TUBE: خلافت میں روئے زمین پر خیر و برکت کا دور خلافت میں روئے زمین پر خیر و برکت کا دور - ISLAMIC VIDEOS TUBE
Latest News
Monday, March 24, 2014

خلافت میں روئے زمین پر خیر و برکت کا دور

یاجوج ماجوج کے خاتمے کے بعد حضرت عیسیٰ علیہ اسلام کی خلافت میں روئے زمین پر خیر و برکت کا دور پلٹ آئے گا اسی خیر و برکت کے زمانہ میں ہی اللہ تعالیٰ ایک پاکیزہ ہوا بھیجیں گے جو ہر مومن اور مسلم کی روح قبض کر لے گی۔
اہل ایمان کی وفات کے بعد بدترین لوگ باقی رہ جائیں گے اور انہی پر قیامت قائم ہوگی۔
حضرت نواس بن سمعان رضی اللہ عنہ کہتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ﴿ یاجوج ماجوج کے خاتمہ کے بعد ﴾ زمین کو حکم ہوگا اپنی نباتات اگا اور اپنی برکت پلٹ دے ﴿ پھر زمین سے ایسا پھل پیدا ہوگا کہ ﴾ لوگوں کی پوری جماعت ایک انار سے پیٹ بھر لے گی اور اس کے چھلکے سے محل بنا کر اس کے سائے میں بیٹھے گی ۔ دودھ میں اس قدر برکت ہوگی کہ ایک اونٹنی کا دودھ لوگوں کی پوری جماعت کےلیے کافی ہوگا ۔ ایک گائے کا دودھ پورے قبیلے کے لوگوں کےلیے کافی ہوگا اور ایک بکری کا دودھ ایک خاندان کےلیے کافی ہوگا ۔ لوگ اسی طرح زندگی بسر کر رہے ہوں گے کہ اللہ تعالیٰ اچانک ایک پاکیزہ ہوا بھیجیں گے جو لوگوں کی بغلوں کے نیچے تک اثر کرے گی اور ہر مومن اور مسلم کی روح قبض کر لے گی اور بد ترین لوگ باقی رہ جائیں گے اور انہی پر قیامت قائم ہوگی۔ اسے مسلم نے روایت کیا ہے۔ ﴿ کتاب الفتن واشراط الساعة ، باب ذکر الدجال ﴾
  • Blogger Comments
  • Facebook Comments

0 comments:

Post a Comment

Item Reviewed: خلافت میں روئے زمین پر خیر و برکت کا دور Rating: 5 Reviewed By: Pakistan Media Today