ISLAMIC VIDEOS TUBE: دعوت کیا ہے؟ دعوت کیا ہے؟ - ISLAMIC VIDEOS TUBE
Latest News
Tuesday, May 27, 2014

دعوت کیا ہے؟

دعوت کیا ہے؟
دراصل دعوت کہتے ہی توحید کی دعوت کو ہیں۔اللہ تعالیٰ کی عبادت کی طرف بلانے کو ہی دعوت کہتے ہیں۔ اگر ہم اس سلسلے میں امام ابن تیمیہ ﷫کی کتب کا مطالعہ کریں تو ہمیں معلوم ہو گا کہ وہ چاہے معیشت کا کوئی مسئلہ بیان کرنے لگیں تو اس کا آغاز اللہ کی توحید سے کرتے ہیں۔وہ اس کو یوں بیان کرتے ہیں کہ جب اللہ کی توحید میں انسان کا عقیدہ خراب ہو جاتا ہے تو پھر شرک کے آنے کی وجہ سے قوموں کی معیشت بھی تباہ ہو جاتی ہے۔
اسی طرح سیاست اور دیگر اجتماعی امور سے متعلق کوئی مسئلہ ہو یا انفرادی اخلاقیات و معاملات حتی کہ نکاح ، طلاق سے متعلق کوئی مسئلہ ہوتو امام ابن تیمیہ ﷫ اللہ کی توحید سے ہی اس مسئلے کا حل بیان کریں گے۔ وہ لوگوں کو بتاتے ہیں کہ ہر چیز کی بنیاد اللہ کی توحید ہے۔ اور ہر بگاڑکی بنیاد شرک ہے۔ جتنا لوگوں کے اندر شرک آتا جاتا ہے، اتنا ہی بگاڑآ جاتا ہے۔ اور اتنی ہی دنیا و آخرت میں انہیں تباہیاں اور بربادیاں نصیب ہوتی ہیں۔
آپ یہ دیکھیں کہ بہت سے انبیاء﷩ ایسے گزرے ہیں کہ جن سے مختلف معاشرتی مسائل اس قدر ذکر نہیں ہوئے صرف اللہ کی توحید کا ذکر ان سے ملتا ہے کیونکہ توحید مکمل دین ہے اور یہی ہمارے لئے سمجھنے کی بات ہے۔)عقیدہ و منہج ص : (80
  • Blogger Comments
  • Facebook Comments

0 comments:

Post a Comment

Item Reviewed: دعوت کیا ہے؟ Rating: 5 Reviewed By: Pakistan Media Today