ISLAMIC VIDEOS TUBE: پاکستان کے رہنماء پاکستان کے رہنماء - ISLAMIC VIDEOS TUBE
Latest News
Tuesday, May 27, 2014

پاکستان کے رہنماء

>>>>>>> پاکستان کے رہنماء >>>>>>>>>
پاکستان کے وہ تمام رہنما جو اسلامی نظام کے علاوہ کسی بھی اور نظام کو پاکستان اور اس کے عوام کے مسائل کا حل اور روشن مستقبل کی ضمانت بتا کر اسے پاکستان کے مسلمانوں کے سر تھوپنے کی کوشش کرتے ہیں وہ پاکستانی قوم کے رہنما نہیں ! بلکہ انکے دین و ایمان پر دن دہاڑے ڈاکہ ڈالنے والے ڈاکو ہیں ۔۔۔۔۔ وہ انکے روشن مستقبل کے معمار نہیں بلکہ انکے مستقبل کو تاریک بنا دینے والے تخریب کار ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔ وہ انکے خیر خواہ اور ہمدرد نہیں بلکہ مسیحا کے روپ میں انکے قاتل و جلاد ہیں ۔۔۔۔ اور جو مذہبی رہنما کسی بھی (اللہ تعالیٰ سے بیزار )نظام کے اندر رہتے ہوئے اور اسی نظام کے زریعے اسلامی نظام کے نفاز کی کوششوں میں سرگرم ہیں وہ خواب کو حقیقت سمجھنے والے جمہوریت کے سحرزدہ دیوانے ،، نیم کے درخت سے آم کی امید رکھنے والےخوش فہم ، اور سانپ کو چھڑی خیال کرنے والے طفلانہ سوچ کے حامل وہ کم حوصلہ اور عاقبت نا اندیش لوگ ہیں جو مذہبی سوچ رکھنے والے افراد کو اپنے پیچھے لگا کر انہیں حق نما باطل کی اندھیری اور بند گلی میں بہت دور لے گئے ہیں ۔۔۔۔۔! جنہوں نے باطل کے غلغلے ،ظاھری چمک دمک اور توپ و تفنگ سے مغلوب و متاثر ہوکر اسلام کے مخلص سپاہیوں کو بھی حق و باطل میں تمیز کرنے کی صلاحیت سے محروم کر دیا ہے ۔۔۔! اور جنہوں نے اہل اسلام کی توقعات پر پورا نہ اتر کراسلامی نظام کے نفاز سے وابستہ انکی آرزوؤں اور امیدوں کا خون کیا ہے
  • Blogger Comments
  • Facebook Comments

0 comments:

Post a Comment

Item Reviewed: پاکستان کے رہنماء Rating: 5 Reviewed By: Pakistan Media Today