ISLAMIC VIDEOS TUBE: ہمارا منہج قرآن و سنت کوفہم سلف صالحین کے ذریعے سمجھنا اور اُس پر عمل کرنا ہیں ہمارا منہج قرآن و سنت کوفہم سلف صالحین کے ذریعے سمجھنا اور اُس پر عمل کرنا ہیں - ISLAMIC VIDEOS TUBE
Latest News
Tuesday, May 27, 2014

ہمارا منہج قرآن و سنت کوفہم سلف صالحین کے ذریعے سمجھنا اور اُس پر عمل کرنا ہیں

ہمارا منہج قرآن و سنت کوفہم سلف صالحین کے ذریعے سمجھنا اور اُس پر عمل کرنا ہیں
شیخ الاسلام امام ابن تیمیہ ﷫نے فرمایا :’’جب تفصیل میں جایا جائے اور وضاحت طلب کی جائے تو راز منکشف ہوجاتے ہیں دن اور رات واضح ہوجاتے ہیں اہل ایمان ویقین ان دھوکے باز منافقوں سے ممتاز ہوجاتے ہیں جو حق کو باطل سے ملاکر علم کے باوجود حق چھپادیتے ہیں۔‘‘)الرسالة النستعینیة ص (۲۶
نیز فرمایا:’’امام احمدبن حنبل﷫سے پوچھا گیا ایک شخص نماز روزے کی پابندی کرے اور دوسرا بدعتی کا ردّ کرے آپ کے نزدیک کون محبوب ہے ۔فرمانے لگے جب وہ نماز پڑھے گا روزے رکھے گا اعتکاف کرے گا اس کا فائدہ صرف اس کی اپنی ذات کو ہوگا اور جب بدعتی کا ردّکرے گا اس کا فائدہ تمام مسلمانوں کو ہوگا لہٰذا یہ افضل ہے‘‘۔بات واضح ہے کہ اس کا فائدہ عام مسلمانوں کی دینداری کو ہوگا اس طرح یہ جہاد فی سبیل اللہ سے ہوا کیونکہ اللہ کی سبیل اور اس کے دین ،منہج اور شریعت کو )شرک وبدعت کی آلودگیوں سے (پاک کرنا اور دین سے ان )مشرکوں واہل بدعت (کی سرکشی وزیادتی کو دور کرنا فرض کفایہ ہے اس پر تمام مسلمانوں کا اتفاق ہے اور اگر اللہ ان بندوں کو کھڑا نہ کرتا جو ان )شرکوں واہل بدعت(ے ضرر کو دور نہ کرتے تو دین بگاڑ کا شکار ہوجاتا جبکہ یہ دشمن کے غالب آجانے کے نقصان سے بڑا نقصان ہے‘‘۔ )مجموع الفتاویٰ:۲۸/۲۳۲)
  • Blogger Comments
  • Facebook Comments

0 comments:

Post a Comment

Item Reviewed: ہمارا منہج قرآن و سنت کوفہم سلف صالحین کے ذریعے سمجھنا اور اُس پر عمل کرنا ہیں Rating: 5 Reviewed By: Pakistan Media Today