ISLAMIC VIDEOS TUBE: پشاور: گھنٹہ گھر میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران کرین کے نیچے دب کر 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔ پشاور: گھنٹہ گھر میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران کرین کے نیچے دب کر 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔ - ISLAMIC VIDEOS TUBE
Latest News
Sunday, January 18, 2015

پشاور: گھنٹہ گھر میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران کرین کے نیچے دب کر 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

پشاور: گھنٹہ گھر میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران کرین کے نیچے دب کر 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور کے علاقے گھنٹہ گھر میں انتظامیہ کی جانب سے تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا گیا جس پر دکانداروں اور پتھارے داروں  نے شدید احتجاج کیا اور اس دوران احتجاج کرتے ہوئے 3 افراد کرین کے نیچے دب کر جاں بحق ہوگئے جبکہ پولیس سے جھڑپ میں کئی دکاندار بھی زخمی ہوگئے جنہیں فوری طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
پشاور تاجر اتحاد نے واقعے کے خلاف 3 روزہ سوگ  اور آج احتجاجاً شہر بھر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان کیا ہے جبکہ پولیس نے ایڈمنسٹریٹرمیونسپل کارپوریشن اورکرین ڈرائیورسمیت 4 افراد کے خلاف واقعے کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران 3 افراد کی ہلاکت کا نوٹس لیتے متعلقہ حکام سے رپورٹ طلب کرلی ہے جبکہ وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع کسی صورت بھی قبول نہیں ہے۔
  • Blogger Comments
  • Facebook Comments

0 comments:

Post a Comment

Item Reviewed: پشاور: گھنٹہ گھر میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران کرین کے نیچے دب کر 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔ Rating: 5 Reviewed By: Pakistan Media Today