ISLAMIC VIDEOS TUBE: ارے!پہلے کیوں نہیں بتایا ارے!پہلے کیوں نہیں بتایا - ISLAMIC VIDEOS TUBE
Latest News
Friday, January 9, 2015

ارے!پہلے کیوں نہیں بتایا

______________________
’’سر‘ میں وزیر داخلہ بول رہا ہوں‘‘
بولو‘ کیا بات ہے‘‘
’’سر‘ ایک ٹارگٹ کلر نے دہشت پھیلا دی ہے۔ اس نے مخالف پارٹی کے دفتر پر اندھا دھند فائرنگ کرکے دس بارہ لوگ مار دیئے ہیں اور کئی زخمی ہیں‘‘علاقے میں ہنگامہ ہو گیا ہے پولیس نے اسے پکڑ لیا ہے‘‘
’’پکڑ لیا ہے تو پکڑ لیا ہے‘ مجھے فون کیوں کیا‘ پولیس جانے‘ اس کا کام جانے‘‘
او کے سر۔ لیکن ایک اور خبر بھی ہے‘‘
’’کیا؟‘‘
’’سر‘ لبریشن آدمی نے ٹرین بم سے اڑا دی ہے۔ کئی اموات ہوئی ہیں۔ ریلوے ٹریفک معطل ہے‘‘
’’تو بھئی‘ مجھے کیوں فون کیا‘ علاقے کا ایس ایچ او ماجرے کو دیکھ لے گا‘‘ اور کوئی خبر۔۔۔؟
’’سر۔۔۔اور تو کوئی خاص خبر نہیں‘ ہاں بڑی مارکیٹ میں ایک آدمی نے قیمتوں پر دکاندار سے جھگڑا کیا ہے اور کہا ہے کہ وہ اس کے دانت توڑ دے گا‘‘
’’ہا۔ہا۔ یہ کیا خبر ہوئی‘‘
’’سر۔ دھمکی دینے والا مسجد کمیٹی کارکن اور مقامی اسلام پارٹی کا حامی ہے‘‘
’’ارے۔ ارے۔ پہلے کیوں نہیں بتایا‘ دہشت گرد کو فوراً پکڑ لو‘ اس کے سارے گھر والے بھی گرفتار کر لو‘ اس کی جان پہچان والے بھی اندر کرو اور سب کی فون کالیں ٹریس کرو‘ ڈیٹا نکلواؤ۔ مسجد کے مدرسے کو سیل کر دو اوراس کے سب طلبہ کو بھی تفتیش کے لئے گرفتار کر لو۔ کیس فوراً فوجی عدالت میں بھیجو‘ مجھے لمحے لمحے کی تفصیل بتاتے رہو۔ سارے متعلّقہ عملے کو الرٹ کرو۔۔۔ اور ٹھیک ہے تم فون بند کرو‘ مجھے پینٹا گان رپورٹ دینی ہے ‘‘
’’یس سر۔۔۔‘‘
______________________
  • Blogger Comments
  • Facebook Comments
Item Reviewed: ارے!پہلے کیوں نہیں بتایا Rating: 5 Reviewed By: Pakistan Media Today