ISLAMIC VIDEOS TUBE: شرعی احکام و مسائل سیکهئے شرعی احکام و مسائل سیکهئے - ISLAMIC VIDEOS TUBE
Latest News
Monday, January 5, 2015

شرعی احکام و مسائل سیکهئے


سوال__ کیا غرغره کے وقت ایمان لانا قبول هوتا هے یا نهیں ؟ یعنی جب کسی کے موت کا وقت آجائے تو کهنے لگے که اب میں ایمان لاتا هوں ، توبه کرتا هوں ؟

جواب__ همارے اهل سنت والجماعت " حنفی " مسلک میں غرغره کے وقت کا ایمان لانا معتبر نهیں هے .

کیونکه ایسی حالت میں آدمی اپنے اختیار سے ایمان نهیں لاتا اور نه یه یه ایمان بالغیب هوتا هے.کیونکه عالم برزخ کا مشاهده اس کو هونے لگتا هے.
حالانکه قبول ایمان کے لئے اپنے اختیار سے ایمان لانا شرط هے.
اس لئے ایسا ایمان معتبر نهیں.
------------------------------------------------------------
بعض حضرات ایمان غرغره کے وقت مقبول هونے کے قائل هیں لیکن ان کے دلائل نهایت هی ضعیف اور رکیک هونے کی وجه سے ان کے قول کا کوئی اعتبار نهیں کیا گیا هے.
------------------------------------------------------------
هماری دلیل........ قرآن کریم کی آیت هے.
* ولیست التوبه للذین یعملون السیات حتی اذا حضر احدهم الموت قال انی تبت الآن... النساء *
ایسے لوگوں کی توبه قبول نهیں جوبرے کام کرتے رهیں اور جب ان میں سے کسی کی موت کا وقت آجائے تو کهنے لگے که اب میں توبه کرتا هوں.
حدیث نبوی ص:___ ان الله یقبل توبته العبد مالم یغرغر..... رواه الترمزی کتاب الدعوات باب فضل التوبه .
که الله تعالی اپنے بندوں کی توبه قبول کرتا هے جب تک که وه حالت غرغره میں نه پهنچ جائے.
معلوم هوا که جب غرغره کی حالت میں پهنچ جاتا هے تو پهر توبه قبول نهیں کی جاتی..........* فتح الملهم جلد 1 صفحه 195 *
=================================
* ظاهرجان احسن عفا الله عنه *
  • Blogger Comments
  • Facebook Comments
Item Reviewed: شرعی احکام و مسائل سیکهئے Rating: 5 Reviewed By: Pakistan Media Today