ISLAMIC VIDEOS TUBE: قرآن فرانس سے زیادہ طاقتور ہے قرآن فرانس سے زیادہ طاقتور ہے - ISLAMIC VIDEOS TUBE
Latest News
Saturday, January 10, 2015

قرآن فرانس سے زیادہ طاقتور ہے


قرآن فرانس سے زیادہ طاقتور ہے
1930 میں فرانس نے الجزائر پر اپنے قبضے کا سو سالہ جشن منایا اور ساری دنیا کے سامنے کہا کہ یہ جشن الجزائر میں "اسلام کا جنازہ " ہے ،الجزئر کے لوگ اب فرانسیسی معاشرے میں ڈھل جانے کے قابل ہو گئے ہیں، اس کی دلیل کے طور پر فرانسیسی عہدہ داروں نے ایک ریلی کا اہتمام کیا جس میں الجزائر ی لڑ کیا ں مغربی لباس میں شریک ہوں گی اور اس کا خرچہ فرانس کا ہو گا ،اس کام کے لیے فرانس کے ایک مذہبی پیشوا " لاکو سٹ" کو ذمہ داری سونپ دی گئی کہ وہ ان چند لڑ کیوں کی تربیت کرے ،اس ریلی میں اسلامی دنیا میں یورپی استعمار کے کئی ایجنٹ بھی شریک ہوئے تاکہ دوسرے ممالک میں بھی الجزائر کے طرز پر مغربی تہذیب کو عام کیا جائے ،یہ ریلی ایک تھیٹر سے شروع ہو رہی تھی جہاں لوگوں کا بہت بڑا ہجوم اکھٹا ہو گیا تھا ،لڑ کیوں کو ریلی میں شامل کر نے کے لیے جب پردہ اٹھا یا گیا تو شرکا خصوصا فرانسیسیوں پر بجلی گری جب یہ دیکھا کہ خلاف تو قع وہ سب لڑکیاں حجاب پہن کر نکلی !!اس سے فرانسیسی میڈیا میں ایک بحث شروع ہوگئی کہ ایک صدی تک فرانس الجزائر میں کیا کرتا رہا ؟! جب " لاکوسٹ" سے اس بارے میں سوال کیا گیا تو اس نے یہ تاریخی جملہ کہا " میں کیا کر سکتا ہوں قرآن فرانس سے زیادہ طاقتور ہے"(التاریخ الاسلامی) ہم دنیا کو یہ بتاتے ہیں کہ قرآن نہ صرف فرانس سے زیادہ طاقتور ہے بلکہ امریکہ یو رپ اور روس و چین سے بلکہ جن اور انسان سب کو وہ چیلنج کرتا ہے کہ زیادہ نہیں ایک آیت لاکر دکھاو ،اب اس قرآن کو نافذ کرنے کا زمانہ آگیا ہے ۔
  • Blogger Comments
  • Facebook Comments
Item Reviewed: قرآن فرانس سے زیادہ طاقتور ہے Rating: 5 Reviewed By: Pakistan Media Today