ISLAMIC VIDEOS TUBE: علماء کی اقسام علماء کی اقسام - ISLAMIC VIDEOS TUBE
Latest News
Tuesday, January 13, 2015

علماء کی اقسام

::::: پڑھیں سمجھیں اور شئیر کیجئے جزاک اللہ خیرا :::::
صدائے حفصہ : علماء کی اقسام
جب سے دنیا بنی ہے اور جب سے اللہ پاک نے انبیاء بھیجنے کا سلسلہ شروع کیا ہے ہمیشہ سے ان انبیاء کے بعد انکے دین کے روحانی پیشوا جنہیں دنیا "عالم دین " سے جانتی ہے ان علماء کی دو اقسام معروف رہی ہیں۔
اک وہ ہیں جو ہمیشہ سرکار کے ساتھ رہتے ہیں ، انکے ساتھ چلنا فرض عین سمجھتے ہیں ، چاہے جیسی حکومت ہو اور چاہے جیسے بھی حالات ہیں وہ ہر دور میں کسی نہ کسی طریقے سے حکومت کے راج دلارے بننا پسند کرتے ہیں۔ آنکھوں کے تارے اور پیارے پیارے بن کر جیتے ہیں۔ جیسی حکومت ہو ویسے فتوے اور ویسی تشریحات و تاویلات کرنے کے ماہر ہوتے ہیں۔ ان لوگوں کے معتقدین کی تعداد ہر دور میں کافی بڑی ہوتی ہے۔ جو ان سے چھوٹے چھوٹے دنیاوی مفادات لینے کےلئے انکی تعریفوں کے پل باندھتے ہیں اور جھوٹ بولنے کے تمام ریکارڈ توڑ دیتے ہیں اور آخر میں یہی کہتے ہیں
" یہی تو حکمت و بصیرت ہے "

علماء کرام کی دوسری قسم میں وہ شامل ہیں جو حق و سچ کو سننا ، سنانا اور بتانا فرض عین کے درجے پر رکھتے ہیں۔ وہ کسی حکومت وقت کی خاطر دین اسلام کی تشریحات تبدیل نہیں کرتے۔ جو دین اسلام حکم دیتا ہے وہ من و عن بیان کردیتے ہیں۔ وہ مسلمانوں کے سامنے دین حق کو کھول کر بیان کرتے ہیں اور اس بات کے حریص ہوتے ہیں کہ امت مسلمہ دین اسلام کے ساتھ مضبوطی سے جڑا رہے۔ یہ اخلاقیات اور کردار کے اعلٰی معیار پر قائم ہوتے ہیں اور انکا مقصد ہر وقت دین اسلام کی سربلندی ہوتا ہے۔ یہ اس بات کے شوقین ہوتے ہیں کہ کسی بھی طرح دین اسلام کا پیغام ہر اک تک پہنچ جائے اور شریعت کی کوئی بھی لڑی ٹوٹنے نہ پائے۔
معاشرے کی بدنصیبی سمجھیں کہ ان کے ساتھ ہمیشہ گنے چنے لوگ ہی چلتے ہیں اور انکی زندگیوں میں انہیں تعذیب و تکالیف کے سمندروں میں غوطے دئے جاتےہیں۔ یہ زیادہ تر معاشرے کے سرکاری علماء کی کتابوں میں جاہل ، گمراہ اور " حکمت " سے کوسوں دور ہوتے ہیں۔ یہ ببانگ دہل حق بیان کرتے ہیں تو سرکاری علماء ببانگ دہل لوگوں کو ان سے دور دور رہنے کی تلقین کرتے ہیں۔
دونوں کی زندگیوں میں مشترکات اور تضادات کا خفیف لیکن واضح پردہ موجود رہتا ہے۔ دین کا علم دونوں کے پاس ہوتا ہے۔ قرآن پاک کی تفاسیر اور احادیث دونوں نے پڑھ رکھی ہوتی ہیں۔ دن دونوں کے گزر جاتے ہیں۔ زندگی دونوں کی اک دن ختم ہوجاتی ہے۔ لیکن فرق بس یہ ہے کہ اک کی زندگی دنیا میں مصائب کا پہاڑ اور آخرت میں جنت کی کنجی کی ضمانت ہے اور دوسرے کی زندگی دنیا میں آسائشوں اور نرم بستروں پر گزرتی ہے لیکن آخرت میں انکے منہ آگ کی دو زبانیں ہونگی جس سے یہ دنیا میں منافقت کیا کرتے تھے۔
اللہ تعالٰی ہمیں اہل حق علماء کا دامن پکڑنے اور انکی قدر کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور قرآن و سنہ کی دعوت سب سے پہلے اپنے وجود پر نافذ کرنے اور پھر اسکا پیغام پوری دنیا تک پہنچانے کی توفیق دے۔ آمین
شریعت یا شھادت
  • Blogger Comments
  • Facebook Comments

0 comments:

Post a Comment

Item Reviewed: علماء کی اقسام Rating: 5 Reviewed By: Pakistan Media Today