ISLAMIC VIDEOS TUBE: ایک التجا ، اللہ رب العزت کے نام ایک التجا ، اللہ رب العزت کے نام - ISLAMIC VIDEOS TUBE
Latest News
Thursday, January 15, 2015

ایک التجا ، اللہ رب العزت کے نام

:::: صدائے حفصہ : ایک التجا ، اللہ رب العزت کے نام :::::
یا اللہ ! تجھے تیری ذات رحیمی کا واسطہ ہے اور تجھے اس محبت اور عزت کا واسطہ ہے جو تونے امام الانبیاء رسول اللہ ﷺ کو دی ، ہم اس دنیا کے سب سے حقیقر ترین لوگ ہیں ، گناہگار تیرے مجرم !
لیکن اللہ جیسے بھی ہیں تیرے بندے ہیں ! مہنگائی ، بےروزگاری ، لوڈشیڈنگ ، باہمی قتل و غارت ، لاشیں گرنا ، بدامنی ، بےچینی مولا یہ سب عذاب تیری ناراضگی کی دلیل ہیں مگر مولا ! ہم یہ سب برداشت کرسکتے ہیں لیکن ہمیں یہ ذلت برداشت نہیں کہ ہمارے پیارے نبی کریم ﷺ کی توہین کی جارہی ہو ، بار بار کی جارہی ہو ، فخریہ کی جارہی ہو ، اعلانیہ کی جارہی ہو ، ذوق و شوق سے کی جارہی ہو اور ایسا کرنے کی دعوت دی جارہی ہو اور پوری دنیا سے نبی رحمۃ للعالمین کے گستاخوں کو اکٹھا کرکے آئندہ ظلم کرنے کی جسارت کے ارادے بن رہے ہوں اور کسی میں جرات نہ ہو کہ ان ظالموں کی اکڑی گردنیں توڑ سکے اور ہمارے ہاتھ بےبسی کی زنجیروں سے بندھے ہوں ! اپنے بھی ہم پر گرج رہے ہوں اور غیر بھی ہم پر برس رہے ہوں !

اے اللہ ! اے محمد ﷺ کے رب !
ہمیں یہ عذاب نہ دے ، ہمیں یہ سزا نہ دے ، واللہ یہ ہمارے لئے جہنم کے عذاب سے بھی شدید ترین ہے میرے مولا ! ہم مسلمان تڑپ رہے ہیں ۔۔
میرے اللہ ! ہم تجھ سے وعدہ کرتے ہیں اس دعا اور التجا کے ساتھ بھیک مانگتے ہوئے کہ اے الٰہی ! تو ہمیں بس توفیق ، ہمت اور موقع عطا فرما

تیرے عزت و جلال کی قسم ! تیرے اس گفتار کی قسم جب تونے محمد عربی ﷺ کے رخسار کی قسم کھائی ! اگر اس روئے زمین کو سیدالمرسلین رحمۃ للعالمین ﷺ کے دشمنوں کے لئے تنگ نہ کردیں تو ہماری زندگیوں کا کوئی فائدہ نہیں ! تو ہمیں توفیق دے ہم دشمنان رسول سیدالانبیاء کے دشمنوں کے خلاف ایسا قتال کرینگے کہ دنیا گھمسان کے معرکے بھول جائیگی اور اگر اے اللہ ہم تیری دی جانے والی توفیق کے بعد بھی کچھ نہ کرسکیں تو اس وقت ہمارے لئے یہ زمین کا پیٹ یا سمندروں کی تہیں بہترین جگہ ہونگی جہاں مچلیاں ہمیں نوچ ڈالیں اور ہمارا نشان بھی باقی نہ بچے۔
شریعت یا شھادت
  • Blogger Comments
  • Facebook Comments

0 comments:

Post a Comment

Item Reviewed: ایک التجا ، اللہ رب العزت کے نام Rating: 5 Reviewed By: Pakistan Media Today