ISLAMIC VIDEOS TUBE: PK | Amir Khan | Bollywood | Rajkumar Hirani Film PK | Amir Khan | Bollywood | Rajkumar Hirani Film - ISLAMIC VIDEOS TUBE
Latest News
Saturday, January 10, 2015

PK | Amir Khan | Bollywood | Rajkumar Hirani Film



انڈین فلمسٹار عامر خان کو قابل تقلید مسلمان نہیں کہا جاسکتا۔ بہت سے دوسرے مسلمان فنکاروں کی طرح عامر خان نے بھی ایک ہندو عورت سے دوسری شادی کررکھی ھے جس کی اسلام میں اجازت نہیں۔
عامر خان سمیت بالی ووڈ سے جڑے تمام مسلمانوں کو سیکولر ہو کر رہنا پڑتا ھے ورنہ ان کا کیرئیر ختم ہوسکتا ھے۔
آجکل عامرخان کی فلم PK کا بہت چرچا ھے جس میں عامر خان نے فرسودہ مذہبی رسومات کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ھے۔ ویسے تو فلم میں تمام مذاہب کی رسومات ہر تنقید کی گئی ھے لیکن اصل نشانہ ہندؤوں کی رسومات کو بنایاگیا ھے جس کی وجہ سے انتہا پسند ہندو ہر روز احتجاجی مظاہرے کررھے ہیں۔ اسی سلسلے میں عامر خان نے کل میڈیا کے ساتھ ایک نشست رکھی جس میں ان سے چند سوالات پوچھے گئے جن کے مندرجہ ذیل جوابات دیئے:
سوال: آپ نے فلم میں ہندؤوں کے بھگوان شیوا کا مذاق اڑایا ھے لیکن مسلمانوں کے خدا کے بارے میں کوئی بات نہیں کی۔
جواب: بت اور تصویریں ہندؤوں کے خداؤں کی ہوتی ہیں، مسلمانوں کے رب کا نہ تو بت بناتا ھے اور نہ تصویر، لہزا وہ تمام رسومات جو ہندو ادا کرتے ہیں، مسلمانوں میں نہیں ہوتی، پھر تنقید کیسی؟
سوال: آپ نے فلم میں ہندو سادھوؤں کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ھے لیکن کسی مسلمان بزرگ یا ولی کے بارے میں کچھ نہیں کہا۔
جواب: سادھؤں کے برعکس کوئی مسلمان نہ تو پیغمبر ہونے کا دعوی کرتا ھے اور نہ ہی کہتا ھے کہ اس کا اللہ سے براہ راست رابطہ ھے، اس لئے تنقید کا کوئی جواز نہیں
سوال: آپ نے اپنی فلم میں پاکستانی لڑکا اور ہندو لڑکی کیوں دکھائی؟ اور پھر آخر میں پاکستانیوں کو ایماندار اور مخلص کیوں کہا؟
جواب: بہت سی انڈین فلموں میں مسلمان لڑکی اور ہندو لڑکا دکھایا جاتا ھے، آپ نے اگر اس پر اعتراض نہیں کیا تو پھر اس پر کیوں؟ رہی بات پاکستانیوں کی، تو وہ واقعی مخلص اور ایماندار ہوتے ہیں۔
یہ تھے چند ایک جوابات اس سیکولر عامر خان کے جو انڈیا میں رہتا ھے اور وہیں اس کا کیرئیر ھے۔
عامر خان کے مقابلےمیں پاکستان کا کوئی لبرل سیکولر ہوتا تو کیا یہ سب جوابات دے پاتا؟ ہرگز نہیں!!!
  • Blogger Comments
  • Facebook Comments
Item Reviewed: PK | Amir Khan | Bollywood | Rajkumar Hirani Film Rating: 5 Reviewed By: Ibn Muaviah