ISLAMIC VIDEOS TUBE: سیدالمرسلینﷺ کے فضائل ومناقب کا بیان سیدالمرسلینﷺ کے فضائل ومناقب کا بیان - ISLAMIC VIDEOS TUBE
Latest News
Monday, February 2, 2015

سیدالمرسلینﷺ کے فضائل ومناقب کا بیان

سیدالمرسلینﷺ کے فضائل ومناقب کا بیان

آنحضرت (ﷺ) کے فضائل ومناقب اور آپ (ﷺ) کی ذات ستودہ صفات کے اوصاف حمیدہ اور فضائل کبری کا کوئی شمار نہیں ، کسی زبان وقلم کو تاب نہیں کہ آپ (ﷺ) کے تمام فضائل اور اوصاف کا احاطہ کرسکے ، تاہم مؤلف مشکوٰۃ نے ان میں سے کچھ فضائل کے متعلق احادیث وروایات کو اس باب کے تحت جمع کیا ہے ۔ اس بات پر تمام علماء کا اتفاق ہے کہ آنحضرت (ﷺ) تمام اولاد آدم کے سردار ہیں ، انبیاء میں سب سے افضل واشرف آپ (ﷺ) ہی ہیں ، آپ (ﷺ) کے بعد حضرت ابراہیم خلیل اللہ علیہ السلام افضل ہیں ، پھر حضرت موسی کلیم اللہ علیہ السلام ۔ حضرت موسی علیہ السلام کے بعد کس کا درجہ ہے اس بارے میں صراحت کے ساتھ علماء سے منقول نہیں ہے ، ویسے بعض علماء نے حضرت موسی علیہ السلام کے بعد حضرت عیسی علیہ السلام کو اور ان کے بعد حضرت نوح علیہ السلام کو افضل واشرف کہا ہے اور لکھا ہے کہ انبیاء علیہ السلام کی طویل فہرست میں یہ پانچ نبی اولو العزم سمجھے جاتے ہیں اور راہ حق میں ان کے صبرواستقامت اور عزیمیت کا درجہ بےمثال ہے ۔
مشکوۃ شریف:جلد پنجم:حدیث نمبر 302

Please Like | Tag | Share
Join us for more: www.fb.com/RectifyTheTrueIslam
  • Blogger Comments
  • Facebook Comments

0 comments:

Post a Comment

Item Reviewed: سیدالمرسلینﷺ کے فضائل ومناقب کا بیان Rating: 5 Reviewed By: Pakistan Media Today