ISLAMIC VIDEOS TUBE: دعوت خلافت اور منہج رسول ﷺ | قسط نمبر 1 دعوت خلافت اور منہج رسول ﷺ | قسط نمبر 1 - ISLAMIC VIDEOS TUBE
Latest News
Sunday, March 1, 2015

دعوت خلافت اور منہج رسول ﷺ | قسط نمبر 1




قسط نمبر 1
:::مقدمہ:::

قوموں پر جب زوال آتا ہے تو یہ زوال کسی ایک شعبہ، طبقہ اور مخصوص میدان تک محدود نہیں رہتا بلکہ زندگی کے تمام شعبے اس کی زد میں آ جاتے ہیں، افکار و خیالات میں جمود پیدا ہو جاتا ہے، قویٰ شل، ہمتیں پست اور عملیت ختم ہو کر باتیں ہی باتیں رہ جاتی ہیں، اجتماعیت پارہ پارہ، دلوں میں تنگی اور نظر کی وسعت ایک پیٹ تک محدود ہو جایا کرتی ہے۔ اس زوال کی نحوست جہاں دینی معاملات پر پڑتی ہے ، اس طرح دنیاوی امور بھی اس کی زد میں آجاتے ہیں۔
چنانچہ امت مسلمہ پر جو زوال کا لمبا عرصہ گذرا ہے اس نے زندگی کے تمام شعبوں کو متاثر کیا ہے۔ پستی سے بلندی کی جانب سفر کرنا اور اس سفر کے لئے قافلوں کو تیار کرنا کوئی آسان کام نہیں ہے۔ پستیوں میں رہ کر پستیوں کو ہی اپنا مقدر سمجھنے والوں کی سمجھ میں یہ بات کیونکر آ سکتی ہے کہ بلندیوں اور پہاڑوں کی چٹانوں میں نشیمن بنانے کی ضرورت کیوں ہوتی ہے؟ جب دو وقت کی روٹی نیچے ہی میسر ہو تو بھلا اتنی بلندی پر جا بسنا کہاں کی عقلمندی ہے؟ چنانچہ ایسے لوگ اپنے آباؤ اجداد کی عقلوں کو بھی کم عقلی سے تعبیر کرنے لگتے ہیں اور ان کی سمجھ میں یہ بات نہیں آتی کہ وہ پہاڑوں کی چوٹیوں میں جا کر کیوں آباد ہوئے۔
پستی کے دلدادہ اور بلندیوں سے بیزار لوگوں کو رہنما و رہبر بھی ایسے ہی اچھے لگتے ہیں جو عروج کے بجائے زوال ہی کی جانب ان کی رہنمائی کرتے رہیں ، اگر کوئی بلندی کی طرف دعوت بھی دے تو اس مشقت بھرے سفر وہ قوم کہاں تیار ہو سکتی ہے جس کو ڈھلان سے اترنے کی عادت پڑ چکی ہو۔ سو ان کے واعظ، رہنما، شعراء اور ادیب انہیں پستیوں ہی میں رہنے کے فوائد سناتے ہیں اور اسی زندگی میں مگن رکھتے ہیں۔
چنانچہ غلامی کی پستی میں پڑی قوم کو عروج کی طرف سفر پر تیار کرنا آسان کام نہیں ہوتا، بلکہ اس کے لئے داعیوں کو ایڑی چوٹی کا زور لگانا پڑتا ہے۔
لہذٰا احیائے خلافت کی تحریک چلانے والے داعیوں، خطیبوں اور اہل قلم کو اس حقیقت کو سامنے رکھتے ہوئے اس میدان میں قدم رکھنا ہوگا۔
کسی بھی انقلاب کی دعوت دینے والوں کے لئے ضروری ہے کہ وہ جہد مسلسل، انتھک محنت، صبروتوکل اور حقیقت پسندی کی دولت سے مالامال ہوں۔ دعوت کے میدان میں مخالفین کی جلی کٹی باتوں سے بھڑک اٹھنے کی بجائے صبر کے جام حلق سے انڈیلنے کے عادی ہوں، دعوت کے نتائج آنکھوں سے نظر نہ دیکھ کر دلبرداشتہ نہ ہوں بلکہ عرش و کرسی کے مالک پر توکل کرنے والے ہوں اور عزم ایسا کہ ہزار سال تک دعوت دینی پڑے اور ایک بندہ بھی اس کو قبول نہ کرے تو ان کی دعوت میں ایک لمحہ کے لئے بھی سستی اور تعطل پیدا نہ ہو۔
(جاری ہے ان شاء اللہ )

کتابچہ: دعوت خلافت اور منہج رسول ﷺ
تالیف: مولانا عاصم عمر دامت برکاتھم العالیہ
-----------------------------------------------
  • Blogger Comments
  • Facebook Comments

0 comments:

Post a Comment

Item Reviewed: دعوت خلافت اور منہج رسول ﷺ | قسط نمبر 1 Rating: 5 Reviewed By: Pakistan Media Today