ISLAMIC VIDEOS TUBE: قیامت کی نشانیاں | پوسٹ نمبر 3 قیامت کی نشانیاں | پوسٹ نمبر 3 - ISLAMIC VIDEOS TUBE
Latest News
Wednesday, March 4, 2015

قیامت کی نشانیاں | پوسٹ نمبر 3

قیامت کی نشانیاں | پوسٹ نمبر 3

ابوادریس عوف بن مالک (رضی اللہ تعالیٰ عنہ) سے روایت کرتے ہیں کہ میں (عوف بن مالک) نے غزوہ تبوک میں رسالت مآب ﷺ کے پاس حاضری دی اور وہ چمڑے کے ایک خیمہ میں تشریف فرما تھے ارشاد فرمایا کہ یاد کرلو قیامت برپا ہونے سے پہلے چھ باتیں معرض وجود میں آئیں گی میری رحلت؛ فتح بیت المقدس؛ یکدم (یکایک) سے مرنا ہے یہ وبا تم میں اس طرح پھیلے گی جس طرح بکریوں میں یکایک مرنے کی بیماری پھیل جاتی ہے؛ سرمایہ داری کی کثرت یعنی اگر کسی کو سو اشرفیاں دی جائیں تب بھی وہ خوش نہ ہو؛ فتنہ کی بیماری جو عرب کے ہر گھر میں داخل ہوگی اور پھر صلح نامہ جو تم مسلمانوں اور بنو اصغر (یعنی رومیوں) کے درمیان مرتب ہوگا پھر وہ اس صلح نامہ سے پھر جائیں گے اور تمہارے مقابلہ کے لئے اَسِّی80 جھنڈے لئے ہوئے آئیں گے اور یہ ان کے ہر ایک پر چم کے نیچے بارہ ہزار آدمیوں کا غول ہوگا۔
صحیح بخاری:جلد دوم:حدیث نمبر 437 حدیث مرفوع مکررات 5 متفق علیہ 1
مزید اسلامی معلومات کے لئے یہ پیج جوائن کریں: www.facebook.com/RectifyTheTrueIslam


  • Blogger Comments
  • Facebook Comments

0 comments:

Post a Comment

Item Reviewed: قیامت کی نشانیاں | پوسٹ نمبر 3 Rating: 5 Reviewed By: Pakistan Media Today