ISLAMIC VIDEOS TUBE: قیامت کی نشانیاں | پوسٹ نمبر 6 قیامت کی نشانیاں | پوسٹ نمبر 6 - ISLAMIC VIDEOS TUBE
Latest News
Tuesday, March 10, 2015

قیامت کی نشانیاں | پوسٹ نمبر 6

==== قیامت آنے کی دس بڑی نشانیاں =====
----------------------------------------------------------
1: حضرت حذیفہ ابن اسید غفاری رضی اللہ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں کہ ایک دن ہم لوگ آپس میں قیامت کا ذکر کر رہے تھے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ہماری طرف آنکلے اور پوچھا کہ تم لوگ کس چیز کا ذکر کر رہے ہو ؟ صحابہ نے عرض کیا کہ ہم قیامت کا تذکرہ کر ہے ہیں تب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا " یقینا قیامت اس وقت تک نہیں آئے گی جب تک تم اس سے پہلے دس نشانیوں کو نہ دیکھ لوگے ، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان دس نشانیوں کو اس ترتیب سے ذکر فرمایا
1: پہلی ......دھواں
2: دوسری...... دجال
3: تیسری....دابہ الارض
4: چوتهی.... سورج کا مغرب کی طرف سے نکلنا
5: پانچویں.... حضرت عیسی ابن مریم کانازل ہونا
6: چهٹی.....یاجوج ماجوج کا ظاہر ہونا
7: ساتویں .... 8: آٹھویں .....، 9: نویں.... نشانی کے طور پر ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے تین خسوف کا (یعنی تنی مقامات پر زمین کے دھنس جانے کا ) ذکر فرمایا ایک تو مشرق کے علاقہ میں ، دوسرے مغرب کے علاقہ میں اور تیسرے جزیرہ عرب کے علاقہ
10: دسویں..... نشانی ، جو سب کے بعد ظاہر ہوگی ، وہ آگ ہے جو یمن کی طرف سے نمودار ہوگی اور لوگوں کو گھیر ہانک کر زمین حشر کی طرف لے جائے گی اور ایک حدیث میں یوں ہے کہ وہ ایک ایسی آگ ہوگی جو ( یمن کے مشہور شہر عدن کے آخری کنارے سے نمودار ہوگی اور لوگوں کو ہانک کر زمین حشر کی طرف لے جائے گی نیز ایک روایت میں دسویں نشانی کے طور پریمن کی طرف سے یا عدن کے آخری کنارے سے آگ کے نمودار ہونے کے بجائے ) ایک ایسی ہوا کا ذکر کیا گیا ہے جو لوگوں کو سمندر میں پھینک دے گی ۔
(مظاهرحق شرح مشکوۃ شریف:جلد پنجم:حدیث نمبر 30)
--------------------------------------------------------
2: سوید بن نصر، عبداللہ بن مبارک، حماد بن سلمہ، ایوب، ابوقلابة، انس سے روایت ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا علامات قیامت یہ ہے کہ لوگ فخر کریں گے مسجدوں میں (مطلب یہ ہے کہ لوگ تکبر کی نیت سے ایک دوسرے سے بڑھ کر عمدہ عمدہ مساجد تعمیر کریں گے اور ایک دوسرے کی تقلید میں ایک دوسرے سے آگے بڑھنے کی نیت سے مساجد تعمیر کریں گے اور ان کا مقصد رضائے الٰہی نہ ہوگا)
* سنن نسائی:جلد اول:حدیث نمبر 693 *
------------------------------------------
3: علی بن محمد، وکیع، سفیان، ابی حیان تیمی، ابوزرعہ، ابن عمرو بن جریر، حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا علامات قیامت میں سب سے پہلے ظاہر ہونے والی نشانی آفتاب کا مغرب سے طلوع ہونا اور چاشت کے وقت دابة الارض کا لوگوں کے سامنے آنا ہے۔
* سنن ابن ماجہ:جلد سوم:حدیث نمبر 949 *
===========================
* ظاهرجان احسن ... طالب دعا *

  • Blogger Comments
  • Facebook Comments

0 comments:

Post a Comment

Item Reviewed: قیامت کی نشانیاں | پوسٹ نمبر 6 Rating: 5 Reviewed By: Pakistan Media Today