ISLAMIC VIDEOS TUBE: قیامت کی نشانیاں | پوسٹ نمبر 7 قیامت کی نشانیاں | پوسٹ نمبر 7 - ISLAMIC VIDEOS TUBE
Latest News
Saturday, March 14, 2015

قیامت کی نشانیاں | پوسٹ نمبر 7

زمین اپنے خزانے باہر نکال پھینکے گی۔
إِذَا زُلْزِلَتِ ٱلْأَرْضُ زِلْزَالَهَا ﴿١﴾وَأَخْرَجَتِ ٱلْأَرْضُ أَثْقَالَهَا ﴿٢﴾
ترجمعہ: جب زمین بڑے زور سے ہلا دی جائے گی اور زمین اپنے بوجھ نکال پھینکے گی

(سورہ الزلزال،آیت1-2)
زلزلوں کی کثرت
قیامت سے پہلے زلزلوں کی کثرت کے معنی یہ ہیں کہ وسیع علاقوں میں زلزلے بڑے تسلسل کے ساتھ آئیں گے۔جیسا کہ آج ہم دیکھتے ہیں کہ کوئی جگہ بھی ان زلزلوں سے محفوظ نہیں ہے۔پوری دنیا میں کبھی کہیں تو کبھی کہیں زلزلے ہیں۔
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:"قیامت اس وقت تک قائم نہ ہوگی جب تک علم نہ اٹھا لیا جائےاور زلزلوں کی کثرت نہ ہو۔"(صحیح بخاری۔1036)
سیدنا عبد اللہ بن حوالہ ازدی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:"ابن حوالہ!جب تم دیکھو کہ خلافت ارض مقدس(سرزمین شام)میں منتقل ہو جائے تو سمجھ لینا کہ زلزلوں ،مصیبتوں اور بڑی پریشانیوں کا دور آپہنچا۔اس وقت قیامت لوگوں کے اس قدر نزدیک ہوگی جس قدر میرا یہ ہاتھ تمہارے سر کے قریب ہے۔"(سنن ابی داؤد۔2535)

  • Blogger Comments
  • Facebook Comments

0 comments:

Post a Comment

Item Reviewed: قیامت کی نشانیاں | پوسٹ نمبر 7 Rating: 5 Reviewed By: Pakistan Media Today