ISLAMIC VIDEOS TUBE: استشہادی Suicide کارروائیاں استشہادی Suicide کارروائیاں - ISLAMIC VIDEOS TUBE
Latest News
Thursday, March 26, 2015

استشہادی Suicide کارروائیاں

استشہادی Suicide کارروائیاں
استشہادی کارروائیوں کا مسئلہ اس دور کے "نوازل" میں آتا ہے. 'نازلہ' فقہا کے ہاں اس مسئلہ کو کہا جاتا ہے جو امت کو اس سے پہلے زمانے میں پیش نہ آیا ہو.
ظاہر ہے یہ مسئلہ ہمارے آج کے اس دور میں ہی سامنے آیا ہے. جس دور میں کوئی مسئلہ پیش آئے،آپ کو وہ مسئلہ اسی دور و مابعد کے فقہاء کے ہاں دیکهنا ہوتا ہے؛ اس سے پہلے فقہاء کے ہاں اس کی کچه بنیادیں تو ضرور دیکهی جائیں گی مگر ایک باقاعدہ فقہی مسئلہ کے طور پر وہ انهی فقہاء کے ہاں ڈهونڈا جائے گا جو امت اس مسئلہ کے پیش آنے کے وقت یا اس کے بعد پائے گئے ہوں. اب ظاہر بات ہے، اس مسئلہ پر سب فقہائے امت کی ایک رائے نہیں.
فقہاء کا ایک فریق-نکایہ کے باب میں-اس کو جائز کہتا ہے اور صراحت کرتا ہے کہ یہ خودکشی کی تعریف میں کسی صورت نہیں آتا. یہاں تک کہ ان میں سے بعض نے اس کو خدا کےلیے قربان ہونے کی اعلی ترین صورت قرار دیا ہے.
اس دور کے فقہاء کا ایک دوسرا فریق البتہ اس کو صحیح نہیں سمجهتا اور اس کے اندر خودکشی کے شبہ کو ہی قوی تر دیکهتا ہے.
طرفین کے دلائل اور ان کا موازنہ کرنے کی یہاں گنجائش نہیں؛تاہم اگر دلائل کی بنیاد پر ہم کسی ایک رائے کو قوی تر ثابت کرلیں تو وہ بهی ایک رائے ہی ہوگی. اصل چیز یہ ہے کہ یہاں پر عین وہ طریق کار اختیار کیا جائے جو فقہائے امت کے علمی اختلاف کے وقت کیا جاتا ہے. دونوں طرف فقہائے عصر کی ایک معتد بہ تعداد بہرحال پائی جاتی ہے.
دلائل کی بنیاد پر آپ کو ان میں سے کسی ایک فریق کی رائے اختیار کرنا ہوگی،البتہ دوسرے فریق کو اس کی اپنی رائے پر چهوڑنا ہوگا. بنا بریں،آپ کی نظر میں دلائل کی بنیاد اگر یہی رائے قوی تر قرار پاتی ہے کہ یہ استشہادی کارروائیاں شریعت کی رو سے درست نہیں،تو آپ ان کارروائیوں میں حصہ نہ لیجیئے. لیکن دوسرے فریق کو،جبکہ وہ فقہاء کی ایک معتد بہ تعداد کی رائے پر ہے،آپ مجرم،گناہگار اور 'شریعت کا نافرمان'بهی قرار نہیں دیں گے؛بلکہ اس کو اپمے اجتہاد پر عمل کرنے دیں گے.
آپ کو یقینا یہ حق ہے کہ اپنے آپ کو جہاد کے اس حصہ تک محدود رکهیں جس میں استشہادی کارروائیاں نہیں آتیں؛اور ظاہر ہے جہاد کا ایک بے حد بڑا حصہ تو ان کارروائیوں کے بغیر ہی سرانجام پاتا ہے.
اب جب یہ ایک معتبر فقہی اختلاف ہے،اور آپ اپنی رائے کو دوسروں پر ٹهونسنے کا اختیار تو بہرحال نہیں رکهتے،تو ایسے کسی اختلاف کی بنا پر پورے کے پورے جپاد کو ہی باطل کہہ دینے کا اختیار آپ کو کہاں سے مل جاتا ہے؟
لہذا اگر کسی کو استشہادی کارروائیوں سے کسی فقہی بنیاد پر اختلاف ہے بهی، تو یہ ایک فقہی اختلاف ہے؛ یعنی ہوسکتا ہے آپ کی رائے درست ہو،اور ہوسکتا ہے آپ کے بهائی کی رائے درست ہو،مگر اس سے پورے کے پورے معاصر جہاد پر لکیر پهیر دینے کا جواز کہاں سے نکل آیا؟؟؟؟
(از: بت شکن)

  • Blogger Comments
  • Facebook Comments

0 comments:

Post a Comment

Item Reviewed: استشہادی Suicide کارروائیاں Rating: 5 Reviewed By: Pakistan Media Today