ISLAMIC VIDEOS TUBE: حب یزداں کا اک استعارہ تھا میں داستاں ہو گیا حب یزداں کا اک استعارہ تھا میں داستاں ہو گیا - ISLAMIC VIDEOS TUBE
Latest News
Monday, April 13, 2015

حب یزداں کا اک استعارہ تھا میں داستاں ہو گیا

حب یزداں کا اک استعارہ تھا میں داستاں ہو گیا
اک ستارہ تھا میں کہکشاں ہو گیا، کہکشاں ہو گیا
میرا نامہء اعمال دیکھو ذرا روشنی ہی تو ہے
میرا لاشہ پامال دیکھو بھلا زندگی ہی تو ہے
ہاں یہی زندگی ہے میرے دوستو
میں نے سوچا تھا کہ گر نہ دینِ مبیں پر یہ ہوتی فدا
اور کس کام آنی تھی زندگی ہاں یہی زندگی

اور پھر یہ ہوا قیدِ دنیا سے جب میں گزرنے لگا
بندگی کا سفر جب میں طے کر چکا
میں نے دھیرے سے یہ ساتھیوں سے کہا
میں شہید اب ہوا۔ ۔ ۔
پھر گواہی کا کلمہ زباں پر میری لمحہء واپسی خود رواں ہو گیا
اک ستارہ تھا میں کہکشاں ہو گیا، کہکشاں ہو گیا، کہکشاں ہو گیا۔ ۔ ۔
استاذ محترم آپ کی شہادت نے ہماری روحوں کو جھنجوڑ کے رکھ دیا ہے۔ اللہ تعالٰی ہمیں ہمارے جذبات کو صحیح استعمال عطا فرمائے۔
  • Blogger Comments
  • Facebook Comments

0 comments:

Post a Comment

Item Reviewed: حب یزداں کا اک استعارہ تھا میں داستاں ہو گیا Rating: 5 Reviewed By: Pakistan Media Today