ISLAMIC VIDEOS TUBE: * منہ بولے بھائی بہن * * منہ بولے بھائی بہن * - ISLAMIC VIDEOS TUBE
Latest News
Thursday, April 16, 2015

* منہ بولے بھائی بہن *

* منہ بولے بھائی بہن *
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کچھ لوگوں کو میرا مضمون اچھا لگے گا اور ہو سکتا ہے کچھ لوگوں کو میرے مضمون سے بہت سا اختلاف بھی ہو گا۔۔۔
لیکن یہ بات برحق ہے کہ بھائی ہمارا صرف وہ ہی ہے جسے اللہ پاک نے بنایا ہے ۔۔۔ موبائل پہ یا انٹرنیٹ کی دنیا میں یا پھر آپکی حقیقی زندگی میں بننے والے بھائی آپکے بھائی کبھی نہیں ہو سکتے۔۔۔۔!!! کیونکہ جن کے ساتھ اللہ پاک نے ہمارا رشتہ بھائی کا نہیں بنایا وہ ہمارے لیے نا محرم ہیں اور نا محرم رہیں گے۔۔۔
جنہیں اللہ پاک نے ہمارا بھائی بنایا ہے انکے ساتھ ہمارا نکاح نہیں ہو سکتا۔۔۔ لیکن جنہیں ہم بھائی بنائیں وہ ہمارے ساتھ نکاح بھی کر سکتے ہیں ۔۔۔!! تو یہ بات بالکل ٹھیک ہے کیونکہ آج کل دیکھنے میں آیا ہے کہ جو بھائی بنتے ہیں وہ جب اپنی منہ بولی بہن کو جان جاتے ہیں تو وہ انھیں پر پوز بھی کر دیتے ہیں کیونکہ مخالف جنس میں ایک کشش ہوتی ہے جس کی وجہ سے مخالف جنس ایک دوسرے کی طرف بہت جلد مائل ہو جاتی ہے۔۔۔۔
آپ کے دل میں سوال ہو گا کہ سب انگلیاں ایک جیسی نہیں ہوتی؟؟ کچھ لڑکے واقعی بھائی بنتے ہیں تو بھائی بننے کا حق بھی ادا کرتے ہیں؟؟
جی آپ کا خیال بالکل درست ہے میں بھی ایسے کئی بھائیوں کو جانتی ہوں جو واقعی بھائی ہونے کا حق ادا کرتے ہیں۔۔۔۔!! مگر پھر بھی وہ ہمارے بھائی نہیں ۔۔۔!! وہ بھائی جنہیں اللہ پاک نے ہمارا بھائی بنایا ہے۔۔۔۔!!!
ہمارے سمجھنے سے ہمارے جاننے سے ہماری نیت سے بھی ہمیں انھیں بھائی مانیں تب بھی وہ اللہ کی نظر میں ہمارے بھائی نہیں ہونگیں اور شریعت بھی ہمیں ان سے پردے کا حکم دیتی ہے۔۔۔۔
کیا شریعت ہمارے ان بھائیوں سے "" جنہیں اللہ پاک نے ہمارا بھائی بنایا ہے "" سے پردے کا حکم دیتی ہے؟؟ کیا ان پر نامحرم کا حکم لاگو کرتی ہے؟؟ نہیں نا؟؟
فیس بک پہ غیر شرعی بہنیں بنا کر ان کے حال چال پوچھنا دراصل شیطان کا ایک ہتھکنڈا ہے تاکہ وہ آپ کو دھوکا دے کر گناہ میں مبتلا کئے رکھے-
اگر کسی کو بہنیں بنانے کا بہت شوق ہے تو اپنی سگی بہنوں کو وہی توجہ اور پیار دیں جو کہ آپ فیس بک کی بہنوں کو دینا چاہتے ہیں-
تو پھر کیا کہتے ہیں آپ؟؟؟ میری بات ٹھیک ہے نا کہ
"بھائی صرف وہ ہی ہوتے ہیں جنہیں اللہ پاک نے ہمارا بھائی بنایا ہے-اور بہنیں بھی صرف وہی ہوتی ہیں جنہیں اللہ نے ہماری بہن بنایا ہے۔ اس لیے اس قسم کے رشتے بنا کر آزادانہ گپ شپ اور میل ملاپ سے پرہیز کریں ۔ اللہ ہمیں ہر قسم کی برائی اور فتنے سے محفوظ رکھے۔
سوچیئے گا ضرور۔۔۔۔

  • Blogger Comments
  • Facebook Comments

0 comments:

Post a Comment

Item Reviewed: * منہ بولے بھائی بہن * Rating: 5 Reviewed By: Pakistan Media Today