ISLAMIC VIDEOS TUBE: وہ یورپی ملک جس کی امیگریشن حاصل کرنے کیلئے فحش فلم دیکھنا پڑتی ہے وہ یورپی ملک جس کی امیگریشن حاصل کرنے کیلئے فحش فلم دیکھنا پڑتی ہے - ISLAMIC VIDEOS TUBE
Latest News
Friday, July 10, 2015

وہ یورپی ملک جس کی امیگریشن حاصل کرنے کیلئے فحش فلم دیکھنا پڑتی ہے



ایمسٹر ڈیم (نیوز ڈیسک) اکثر ترقی یافتہ ممالک کی شہریت کے حصول کیلئے مشکل آزمائشوں سے گزرنا پڑتا ہے لیکن ایک یورپی ملک ایسا بھی ہے کہ جس کی شہریت کے خواہشمندوں کو ایک انتہائی شرمناک آزمائش سے گزرنا پڑتا ہے۔ یہ ملک نیدرلینڈز ہے (جسے ہالینڈ بھی کہا جاتا ہے)، جس کی امیگریشن کیلئے نہ صرف ولندیزی زبان کی سوجھ بوجھ اور دیگر شرائط پوری کرنی پڑتی ہیں بلکہ ایک طویل فحش فلم دیکھنا بھی ضروری ہے۔ قابل اعتراض مناظر پر مشتمل فلم کا دورانیہ 108 منٹ ہے اور اس میں ہم جنس پرستی اور ساحل سمندر پر برہنہ پھرنے والے افراد کے مناظر کثرت سے پائے جاتے ہیں۔
اس شرمناک ٹیسٹ پر تنقید کرنے والوں کا کہنا ہے کہ اس کا مقصدمسلمانوں کو نیدرلینڈز کی امیگریشن سے دور رکھنا ہے کیونکہ مسلمان ہی وہ واحد قوم ہیں جن کا مذہب اس قسم کے مناظر کی سخت ترین ممانعت کرتا ہے۔ دوسری جانب ڈچ حکام کاکہنا ہے کہ اس ٹیسٹ کا مقصد یہ یقینی بنانا ہے کہ جو لوگ نیدر لینڈز کو اپنا وطن بنانا چاہتے ہیں وہ اس کی روایات اور اخلاقیات کے ساتھ بھی اتفاق کریں۔ واضح رہے کہ کینیڈا، امریکا، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ اور جاپان کے شہری قابل اعتراض ٹیسٹ سے مستثنیٰ ہیں۔
  • Blogger Comments
  • Facebook Comments

0 comments:

Post a Comment

Item Reviewed: وہ یورپی ملک جس کی امیگریشن حاصل کرنے کیلئے فحش فلم دیکھنا پڑتی ہے Rating: 5 Reviewed By: Pakistan Media Today