ISLAMIC VIDEOS TUBE: ماں یا خالہ کی خدمت بڑے گناھوں سے معافی کا ذریعہ ماں یا خالہ کی خدمت بڑے گناھوں سے معافی کا ذریعہ - ISLAMIC VIDEOS TUBE
Latest News
Monday, July 20, 2015

ماں یا خالہ کی خدمت بڑے گناھوں سے معافی کا ذریعہ




ماں یا خالہ کی خدمت بڑے گناھوں سے معافی کا ذریعہ______!!

حضرت عبداللّٰہ بن عمر رضی اللّٰہ عنہ سے روایت ھے کہ ایک شخص رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ھوا اور عرض کیا کہ ...
" اللّٰہ کے رسول صلی اللّٰہ علیہ وسلم میں نے ایک بہت بڑا گناہ کیا ھے، تو کیا میری توبہ قبول ھوسکتی ھے ( اور مجھے معافی مل سکتی ھے)؟"

آپ صلی اللّٰہ علیہ وسلم نے پوچھا: " تمھاری ماں زندہ ھے؟"
اس نے عرض کیا کہ ماں تو نہیں ھے ...

آپ صلی اللّٰہ علیہ وسلم نے فرمایا: " تو کیا تمہاری کوئی خالہ ھے؟"
اس نے عرض کیا کہ .."ھاں خالہ موجود ھے"

آپ صلی اللّٰہ علیہ وسلم نے فرمایا:" تو اس کی خدمت اور اس کے ساتھ اچھا سلوک کرو،(اللّٰہ تعالٰی اسکی برکت سے تمہاری توبہ قبول فرمالے گا اور تمہیں معاف فرمادے گا)۔"

(جامع ترمزی)

تشریح:~
توبہ کیا ھے؟ گناہ پر دل سے نادم وپشیمان ھوکر اللّٰہ سے معافی مانگنا ، تاکہ اللّٰہ کے غضب اور اسکے عذاب سے بچ جائے جس کا وہ گناہ کیوجہ سے مستحق ھوچکا ھے، اور توبہ کی قبولیت یہ ھے کہ اللّٰہ پاک اسکو معاف فرمادے اور اس سے راضی ھوجائے۔ یوں تو سارے ہی اعمال صالحہ میں یہ خاصیت ھے کہ وہ گناھوں کے گندے اثرات کو مٹاتے ھیں اور اللّٰہ کی رضا ورحمت کو کھینچتے ھیں۔(ان الحسنات یذھبن السیات) لیکن بعض اعمال صالحہ اس بارے میں غیر معمولی امتیازی نشان رکھتے ھیں..

"اس حدیث سے معلوم ہوا کہ ماں باپ کی خدمت اور اسی طرح خالہ اور نانی کی خدمت بھی انہی اعمال میں سے ھے جن کی برکت سے اللّٰہ تعالٰی بڑے بڑے گناھگاروں اور سیاہ کاروں کی توبہ قبول فرمالیتا ھےاور راضی ھوجاتا ھے۔"

(بحوالہ معارف الحدیث۔ ۳۵۔ کتاب المعاملات والمعاشرت ۔ حصہ ششم)

**~> سعدیہ <~**
  • Blogger Comments
  • Facebook Comments

0 comments:

Post a Comment

Item Reviewed: ماں یا خالہ کی خدمت بڑے گناھوں سے معافی کا ذریعہ Rating: 5 Reviewed By: Pakistan Media Today