ISLAMIC VIDEOS TUBE: تبلیغی جماعت کیا ہے؟ تبلیغی جماعت کیا ہے؟ - ISLAMIC VIDEOS TUBE
Latest News
Thursday, July 23, 2015

تبلیغی جماعت کیا ہے؟


تبلیغی جماعت کیا ہے۔۔
تحریر: عثمان غازی
مولانارشیداحمد گنگوہی نے خواب دیکھا اور مولاناالیاس کاندھلوی نے اسے پورا کردیا، آج دنیا کے 210 ممالک کےدوکروڑ سے زائد افراد تبلیغی جماعت سے منسلک ہیں
تبلیغی جماعت1927میں دہلی کے قریب میوات میں قائم ہوئی ، آج اپنے قیام کے 87 برس بعد بھی اس جماعت کی مقبولیت اور نظم ونسق میں کوئی فرق نہیں آیاہے
تبلیغی جماعت دنیابھرمیں اپنےوفودبھیجتی ہے، تبلیغی جماعت کا پہلا وفد 1946 میں سعودی عرب گیا، 1955 سے تبلیغی جماعت کے اراکین یورپ سے لے کر افریقہ تک پھیل گئے
1960میں تبلیغی جماعت فرانس پہنچی ، آج اسلام فرانس میں سب سے تیزی سے پھیلنےوالا دین ہے اور اس کا کریڈٹ یقینی طورپر تبلیغی جماعت کو جاتا ہے، فرانس میں تبلیغی جماعت کے ڈیڑ ھ لاکھ سے زائد فالوورز ہیں
تبلیغی جماعت1978میں برطانیہ پہنچی اور اس کے بعد سے اب تک 1400سے زائد نئی مساجدبرطانیہ میں قائم ہوچکی ہیں
ٹونگی(بنگلہ دیش)، بھوپال(بھارت)اوررائے ونڈ(پاکستان) میں تبلیغی جماعت کے بڑے اجتماعات ہوتے ہیں
تبلیغی جماعت پر سب سے زیادہ تنقید اس کی غیرجانب داری کی وجہ سے ہوتی ہے، مسلمانوں کو دنیا بھر میں اہم سیاسی مسائل کا سامنارہاتاہم تبلیغی جماعت ان مسائل سے کنارہ کش رہتی ہے، تبلیغی جماعت دیوبندی عقائدکی حامل ہے تاہم دیوبند مکتبہ فکر میں بھی ایک بہت بڑاطبقہ اس جماعت پر اس لیے تنقیدکرتا ہے کہ یہ جماعت عقائدکو ثانوی حیثیت دیتی ہے، ان کے نزدیک نفس کی اصلاح ہی اول وآخر ہے
  • Blogger Comments
  • Facebook Comments

0 comments:

Post a Comment

Item Reviewed: تبلیغی جماعت کیا ہے؟ Rating: 5 Reviewed By: Pakistan Media Today