ISLAMIC VIDEOS TUBE: چترال میں بپھرے دریا کی تباہ کاریوں کا سلسلہ جاری ہے چترال میں بپھرے دریا کی تباہ کاریوں کا سلسلہ جاری ہے - ISLAMIC VIDEOS TUBE
Latest News
Saturday, July 25, 2015

چترال میں بپھرے دریا کی تباہ کاریوں کا سلسلہ جاری ہے


چترال میں بپھرے دریا کی تباہ کاریوں کا سلسلہ جاری ہے ، پہاڑوں سے آنے والا نیا سیلابی ریلہ تحصیل مستوج میں داخل ہو گیا ، اوتول گاؤں سے 10 افراد لاپتہ ، 11 افراد کی لاشیں مل گئیں ۔ 300 سے زائد گھر تباہ ، چترال میں تین لاکھ افراد محصور ہو کر رہ گئے۔
بپھرے دریا کی بے رحم موجوں نے سب کچھ نگل لیا ، پہاڑوں سے آنے والا نیا سیلابی ریلہ تحصیل مستوج میں داخل ہوا تو سب کچھ بہا لے گیا ۔ سیلابی ریلے نے تحصیل مستوج کے علاقہ اوتول کا پورا گاوں صفحہ ہستی سے مٹا دیا ،300 گھر مکمل طور پر پانی میں بہہ گئے۔ پل رہے نہ سڑکیں ، تباہ حال مکانات ، مکین خاک بسر ہوگئے ۔ سکول ، کالج ، مساجد سب کچھ پانی برد ہو گیا ۔ مال ، مویشی بہہ گئے ، زمینی رابطوں کا سلسلہ منقطع ہو گیا۔ آمد و ررفت کا کوئی ذریعہ نہیں ، چترال ، سکردو سمیت گلگت بلتستان کے دیگر اضلاع میں سیلاب کے باعث تین لاکھ افراد تاحال محصو رہیں۔ موشگول ، وریجون، سہت اور گہت بھی متاثرہ دیہات میں شامل۔
پاکستان میڈیا ٹوڈے۔
  • Blogger Comments
  • Facebook Comments

0 comments:

Post a Comment

Item Reviewed: چترال میں بپھرے دریا کی تباہ کاریوں کا سلسلہ جاری ہے Rating: 5 Reviewed By: Pakistan Media Today