ISLAMIC VIDEOS TUBE: مقبوضہ بیت المقدس: مسجد اقصی کے اندر جھڑپیں مقبوضہ بیت المقدس: مسجد اقصی کے اندر جھڑپیں - ISLAMIC VIDEOS TUBE
Latest News
Sunday, July 26, 2015

مقبوضہ بیت المقدس: مسجد اقصی کے اندر جھڑپیں

مقبوضہ بیت المقدس: مسجد اقصی کے اندر جھڑپیں
اتوار 10 شوال 1436هـ - 26 جولائی 2015م
مقبوضہ بیت المقدس ۔ زياد حلبی
مقبوضہ بیت المقدس سے نامہ نگار نے اپنے مراسلے میں بتایا ہے کہ اتوار کے روز اسرائیلی پولیس کے مسجد اقصی پر حملے کے بعد مسجد میں موجود فلسطینی نمازیوں اور پولیس کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔
اسرائیلی پولیس نے مقبوضہ بیت المقدس کے پرانے شہر اور مسجد اقصی کے اردگرد سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی ہے کیونکہ انہیں خدشہ ہے کہ یہودی آباد کاروں کی جانب سے مزعومہ ہیکل کی تباہی کی آج منائی جانے والی برسی کی مناسبت سے فلسطینیوں اور یہودی آبادکاروں کے درمیان جھڑپیں ہو سکتی ہیں۔
القدس میں گذشتہ اختتام ہفتہ کے بعد سے صورتحال کشیدہ چلی آ رہی ہے کیونکہ ایک یہودی آباد کار خاتون نے حرم قدسی سے باہر نکلتے وقت پیغمبر اسلام حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخانہ کلمات کہےتھے۔
اس کے بعد القدس شہر میں اسرائیلی فوج نے سخت سیکیورٹی اقدامات کئے۔ ان میں مسجد اقصی کے اردگرد کا علاقہ خاص طور پر شامل کیا گیا ہے۔ اسرائیلی پولیس نے پچاس برس سے کم عمر کے فلسطینیوں کا مسجد میں داخلہ بند کر رکھا ہے۔ گذشتہ رات سیکڑوں یہودی آبادکاروں نے مسجد اقصی کے دروازوں کی سمت ریلیاں نکالیں اور پھر دیوار البراق کی جانب مارچ کیا





  • Blogger Comments
  • Facebook Comments

0 comments:

Post a Comment

Item Reviewed: مقبوضہ بیت المقدس: مسجد اقصی کے اندر جھڑپیں Rating: 5 Reviewed By: Pakistan Media Today