ISLAMIC VIDEOS TUBE: Jeeto Pakistan, Inam Ghar or Hamari Qom Jeeto Pakistan, Inam Ghar or Hamari Qom - ISLAMIC VIDEOS TUBE
Latest News
Tuesday, July 14, 2015

Jeeto Pakistan, Inam Ghar or Hamari Qom


مجھے بائیک چاہیے ، "
" میں کوکنگ رینج لے کر جاونگی "
" میں نہیں جانتی، مجھے عمرے پر جانا ہے بس "
یہ ہے ان بھکاریوں کی آوازیں، جو آج کل رمضان کے حوالے سے اسلامی مارننگ شوز میں اپ کو اکثر سنائی دے رہی ہییں ،۔۔۔۔ ان پروگرامون میں ایک راجہ اندر ہیں ، جو ملٹی نیشنل کمپنیز کی دی گئی اشیاء معمولی معمولی باتون پرتقسیم کر رہے ہوتے ہیں ، اور مہمان خواتین ہوتی ہیں جو
شرما شرما کر دکھاتی ہیں
آہیہں بھر بھر کر دکھاتی ہیں
ایک ایک چیز پرجھپٹتی ہیں ، ہاتھ پھیلاتی ہیں ، لجاتی ہیں ، بھیک مانگتی ہیں !!
اور کچھ مہمان مرد حضرات ہوتے ہیں ، جو ماشاء اللہ سب کے سب بے غیرت ہیں !!
مجھے بے غیرت سے کم لفظ نہیں ملا ہے انکے لئے
یہ اپنی ساتھ ائی بہنوں ، بیٹیوں، اور بیویوں کو کھلا چھوڑ دیتے ہیں
اینکر انکے سامنے ہی انکی خواتیں کے ساتھ فلرٹ کرتا ہے، ہنس ہنس کر باتیں کرتا ہے، ہائے اللہ ، اور اُف اللہ کی صدائیں لگاتا ہے، بے ہودہ مزاق کرتا ہے ، اور اسکےبدلے میں پریشر ککر ، کھلونا سائیکل ، عمرے کے ٹکت، اور موٹر سائکلیں کسی شہنشاہ کی طرح بانٹتا ہے دل لگی کرتا ہے ، ٹھٹول کرتا ہے بے ہودہ گوئی کرتا ہے
اور ہماری بے حس قوم کےمعزز خواتین و حضرات کی حرکتیں بھی دیکھیں، انعامات کی خاطر
بکری بن کر دکھاتے ہیں
بندر بن کر دکھاتے ہیں !
ایک پاوں پر کھڑا ہوکردکھاتے ہیں ، ہنس کر دکھاتے ہیں ، رو کر دکھاتے ہیں
جلدی جلدی دہی چاٹ کر دکھاتے ہیں ، اُلٹے ہاتھ سے ناک صاف کرکے دکھاتے ہیں
ناک چاٹ کر دکھاتےہیں، ناک سے لکیر کھنچ کر دکھاتے ہیں
واہ واہ لالچی پاکستانی قوم
تم موٹر بائیک کی خاطر کیا کیا کچھ کر سکتے ہو بھائی !
تنقید کیجئے، برا بھلا کہئے ایسے ناہنجاروں کو، انکا مزاق بنا دیں ، انکو نکو بنا دیں، ورنہ معاشرے کی ساخت تباہ ہو جائے گی
پھر خدانخواستہ ہماری ، اپ کی خواتین بھی، انعامات کی خاطر کچھ بھی کرنے کو تیار ہو جائیں گی
ہزر اے چیرہ دستاں، سخت ہیں فطرت کی تعزیریں
  • Blogger Comments
  • Facebook Comments

0 comments:

Post a Comment

Item Reviewed: Jeeto Pakistan, Inam Ghar or Hamari Qom Rating: 5 Reviewed By: Pakistan Media Today