ISLAMIC VIDEOS TUBE: قائمہ کمیٹی برائے نجکاری کا اہم اجلاس، قومی ادارہ این پی سی سی کی فروخت کی منظوری دے دی گئی قائمہ کمیٹی برائے نجکاری کا اہم اجلاس، قومی ادارہ این پی سی سی کی فروخت کی منظوری دے دی گئی - ISLAMIC VIDEOS TUBE
Latest News
Tuesday, August 11, 2015

قائمہ کمیٹی برائے نجکاری کا اہم اجلاس، قومی ادارہ این پی سی سی کی فروخت کی منظوری دے دی گئی



اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک) قائمہ کمیٹی برائےنجکاری نے قومی ادارہ نیشنل پاور کنسٹرکش کارپوریشن کی فروخت کی منظوری دیدی ہے۔تفصیلات کے مطابق قائمہ کمیٹی برائے نجکاری کا اہم اجلاس وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت ہوا جس میں قومی ادارہ نیشنل پاور کنسٹرکشن کارپوریشن کی فروخت کی منظوری دی گئی۔ اس موقع پر وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ این پی سی سی کے 88فیصد حصص فروخت کیے جائیں گے جس کے عوض حکومت پاکستان کو 2.49ارب روپے ملیں گے۔
یاد رہے کہ گذشتہ روز چیئرمین نجکاری کمیشن محمد زبیر کی موجودگی میں این پی سی سی کےلئے بولی لگائی گئی تھی جس میں سعودی کمپنی منصور المسعد نے سب سے بڑی بولی لگا کرنیشنل پاور کنسٹرکشن کارپوریشن خرید لی تھی ۔
  • Blogger Comments
  • Facebook Comments

0 comments:

Post a Comment

Item Reviewed: قائمہ کمیٹی برائے نجکاری کا اہم اجلاس، قومی ادارہ این پی سی سی کی فروخت کی منظوری دے دی گئی Rating: 5 Reviewed By: Pakistan Media Today