ISLAMIC VIDEOS TUBE: دودھ کا انتظام نہ ہونے پر نومولود کی 20 ہزار روپے بولی دودھ کا انتظام نہ ہونے پر نومولود کی 20 ہزار روپے بولی - ISLAMIC VIDEOS TUBE
Latest News
Friday, August 14, 2015

دودھ کا انتظام نہ ہونے پر نومولود کی 20 ہزار روپے بولی



لاہور (ویب ڈیسک) غربت و افلاس نے ممتا کے مقدس رشتے کو بھی پچھاڑ دیا۔ حالات کی ماری خاتون نے اپنے نومولود لکت جگر کومحض 20 ہزار روپے میں فروخت کیلئے پیش کردیا، چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے کارروائی کرتے ہوئے بچے کو اپنی تحویل میں لے لیا۔
چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو صبا صادق کے مطابق انہیں اطلاع ملی تھی کہ قلعہ گجر سنگھ کے علاقہ میں کرن نے اپنے نومولود بیٹے کو 20 ہزار روپے میں فروخت کرنے کی کوشش کررہی ہے جس پر چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے کارروائی کرتے ہوئے بچے کو اپنی تحویل میں لے لیا اور اس کا نام محمد عمر رکھا ہے۔ اس کے علاوہ چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی ٹیم نے سبزہ زار کے علاقے سے گداگر خاتون سے اس کی ایک ماہ کی بیٹی کو اپنی تحویل میں لیا۔
  • Blogger Comments
  • Facebook Comments

0 comments:

Post a Comment

Item Reviewed: دودھ کا انتظام نہ ہونے پر نومولود کی 20 ہزار روپے بولی Rating: 5 Reviewed By: Pakistan Media Today