ISLAMIC VIDEOS TUBE: یہ صدیوں پرانی کہانی ہے یاروں یہ صدیوں پرانی کہانی ہے یاروں - ISLAMIC VIDEOS TUBE
Latest News
Wednesday, August 5, 2015

یہ صدیوں پرانی کہانی ہے یاروں



یہ صدیوں پرانی کہانی ہے یاروں
تمہیں آج جو میں سنانے چلا ہوں
خیالوں خیالوں میں لے کر تمہیں پھر
قدیم ایک منظر دکھانے چلا ہوں
سعادت کے پرنور لمحے یہ صبح ِ
فلک سے وحی کے اترنے کے دن ہیں
بسی ہے کتاب اور حکمت کی بستی
 یہ دیں سیکھنے کے نکھرنے کے دن ہیں
ہیں راتوں کو سجدے تو دن کو ہیں روزے
کہ ایماں کے بننے سنورنے کے دن ہیں
یہ صفاء کی محفل یہ پُر کیف شامیں
حضورِ نبی ﷺ میں ٹھہرنے کے دن ہیں
صحابہ بخوبی مگر جانتے ہیں کہ رہنا ہو گر ان کی صحبت میں دائم
تو اللہ کی خاطر یہ مرنے کے دن ہیں
ہوئی ہے جو قندیل توحید روشن
پتنگوں کے جلنے بکھرنے کے دن ہیں۔۔۔

اسی روز و شب میں اسی کشمکش میں
صحابی اک آئے جو ملنے نے نبی ﷺ سے
کریں تاکہ اسلام پر وہ بھی بیعت
ملے تاکہ ان کو بھی عقبہ کی راحت
شروع سلسلہ عہد کا جب ہوا تو
وہ بولے بصد احترام و محبت
جہاد اور صدقہ نہیں میرے بس میں
بس ان دو کی میں معذرت ہی کروں گا
تو دستِ مبارک کو کھینچا نبی ﷺ نے
بتایا کہ ایسے مَیں بیعت نہ لوں گا
تحیر سے پھر آپﷺ نے ان سے پوچھا
نہ صدقہ ہی دو گے، نہ غزوہ کروگے
بتاؤ !تو جنت میں کیسے چلو گے؟
اسی ایک لمحے سمجھ بات آئی
اطاعت گزارِ شہِ انبیاء کو
کہ جنت کا سودا تو سستا نہیں
کہیں جا کے تکمیلِ بیعت ہوئی پھر

جوانو! فقط تم سے یہ پوچھتا ہوں
تم اپنے نبی ﷺ سے عہد توڑ لو گے
نہ خرچے کرو گے نہ جنگیں لڑو گے
مقاصد کو اعلیٰ نہ عرفہ کروگے
جو سیکھی ہے تم نے رمی چھوڑ دوگے
تو کیا اپنے بستر پہ ہی جان دو گے؟
بتاؤ! مسلماں جوانو بتاؤ؟

  • Blogger Comments
  • Facebook Comments

0 comments:

Post a Comment

Item Reviewed: یہ صدیوں پرانی کہانی ہے یاروں Rating: 5 Reviewed By: Pakistan Media Today