ISLAMIC VIDEOS TUBE: سنا تھا ہم نے لوگوں سے محبت چیز ہے ایسی سنا تھا ہم نے لوگوں سے محبت چیز ہے ایسی - ISLAMIC VIDEOS TUBE
Latest News
Wednesday, January 6, 2016

سنا تھا ہم نے لوگوں سے محبت چیز ہے ایسی



سنا تھا ہم نے لوگوں سے محبت چیز ہے ایسی
چھپائے چھپ نہیں سکتی یہ آنکھوں میں مچلتی ہے

یہ چہروں پہ دہکتی ہے یہ لہجوں میں چھلکتی ہے
دلوں تک کو گھلاتی ہے لہو ایندھن بناتی ہے
سنا تھا ہم نے لوگوں سے محبت چیز ہے ایسی
چھپائے چھپ نہیں سکتی یہ آنکھوں میں مچلتی ہے

اگر سچ ہے تو پھر آخر ہمیں اس ذاتِ حق سے یہ بھلا کیسی محبت ہے؟
نہ آنکھوں میں چھلکتی ہے نہ چہروں پہ ٹپکتی ہے نہ لہجوں میں سلگتی ہے
 دلوں کو آزماتی ہے نہ راتوں کو رلاتی ہے 
لہو ایندھن بناتی ہے نہ فاقوں ہی ستاتی ہے
نہ خاک آلود کرتی ہے نہ کانٹوں پہ چلاتی ہے
ہمیں مجنوں بناتی ہے عجب ایسی محبت ہے
فقط دعوٰی سجھاتی ہے یہ تو کیسی محبت ہے؟
سنا تھا ہم نے لوگوں سے محبت چیز ہے ایسی
چھپائے چھپ نہیں سکتی یہ آنکھوں میں مچلتی ہے

نہ کعبہ کی کی گلی میں تن پہ انگارے بجھاتی ہے
نہ غارِ ثور میں چپکے سے زینت بن کے آتی ہے
حرا تک لے بھی جائے قدس سے نظریں چراتی ہے
بھلا کیسی محبت ہے؟
سنا تھا ہم نے لوگوں سے محبت چیز ہے ایسی
چھپائے چھپ نہیں سکتی یہ آنکھوں میں مچلتی ہے

ہم اپنے دعوٰیِ حق پہ محبت پر ہوئے نادم
تو پلکوں کے کنارے سے جھڑی سی لگ گئی اورپھر
کہیں سے بجلیاں کھوندیں صدا آئی  ذرا اس آنکھ کی بندش کے دم بھر منتظر رہنا
وہاں خود جان جاؤ گے محبت کی حقیقت کو
سنا تھا ہم نے لوگوں سے محبت چیز ہے ایسی
چھپائے چھپ نہیں سکتی یہ آنکھوں میں مچلتی ہے

  • Blogger Comments
  • Facebook Comments

0 comments:

Post a Comment

Item Reviewed: سنا تھا ہم نے لوگوں سے محبت چیز ہے ایسی Rating: 5 Reviewed By: Pakistan Media Today