ISLAMIC VIDEOS TUBE: بہترین تحریر ، اور پکچرز ضرور دیکھیں | چوزے کی پیدائش میں اللہ تعالٰی کی نشانیاں بہترین تحریر ، اور پکچرز ضرور دیکھیں | چوزے کی پیدائش میں اللہ تعالٰی کی نشانیاں - ISLAMIC VIDEOS TUBE
Latest News
Saturday, February 20, 2016

بہترین تحریر ، اور پکچرز ضرور دیکھیں | چوزے کی پیدائش میں اللہ تعالٰی کی نشانیاں





بہترین تحریر ، اور پکچرز ضرور دیکھیں ۔
------

-------------------------------------------
آگاہی میں جو اک خلا موجود ھے
اسکا مطلب ھے __خدا موجود ھے!
اے منکر ِ رب ارنی ولن ترانی دیکھ
!سینچتی تو ماں ھے!
اُسکے سینچنے کو یوں امر کون کرتا ھے؟
یہ زردی تو مردہ تھی !سرخ نکتہ بنا! نکتہ پھیلا تو سرخ دھبہ بنا دھبہ سے سرخ طنابیں بنیں ، طنابیں پھیلیں تو دائرہ بنا ! دائرہ پھیلا تو سرخ رگوں میں ڈھل گیا !
رگیں دائرہ نما زردی کے گرد جال کی ماند پھیلتیں گئیں جینین لوتھڑے میں ڈھل گیا ! گول دائروی وجود بنا ، چونچ بنی آنکھ بنی ، دھڑ بنا ، سر بنا ، پر بنا ، دم بنی ، دھڑ سے ٹانگیں نکل آئیں ، ٹانگوں سے اچانک پنجے نکل آئے ، شکنجے نکل آئے زردی گھلنے لگی ، پرت کُھلنے لگی ، وجود پہ تلنے لگی ، جلد گلنے لگی ، اک تھرکتا ہوا وجود چنچناتا ہوا باھر نکل آیا !
میں سیاہ لوہے کو گرم کرتا ہوں پگھل کر سرخ مائع بن جاتا ھے ، یہ مردہ انڈا کی زرد زردی گرم ہوئی یہ چوزے میں ڈھل گئی ؟
کیوں ؟
زردیت سے فردیت کا سفر اکیس مرحلوں پہ موقوف کیا نہیں لگتا کہ پری پلینڈ ھے ؟
حفظ ماتقدم ھے !
جیسے اک چال چلنے والا اک چال چلتا ھے ، دھیرے دھیرے منطقی انجام تک لا پٹختا ھے ،
میری سوچ لوہے کو گرم کرتی ھے تو سرخ مائع میں ڈھال بیٹھتا ہوں ، کون ھے جو مجھ سے زیادہ ذہین ھے ! جو زردی مائل سرخ مائع کو گرم کرتا ھے تو وہ چیختا چلاتا ہوا بھاگتا ہواوجود بن جاتا ھے !
جسے دیکھ عقل دنگ رہ جاتی ھے ؟
کون ھے یہ کون ھے وہ ؟
کون ھے وہ حکمت والا ؟
جو رنگوں میں رنگ ڈال کر وجود کھڑا کر دیتا ھے !
اک ایسا وجود جس میں نفسیات تلک نہ تھی بےحس تھا پھر زرہ سا گرماؤ کیا آیا با حس با نفس دھڑ دھڑا کر اٹھ کھڑا ہوا ایک رنگیں بانفس چوزہ اپنے آغاز سے بالکل الٹ شکل پہ نستعلیق نکل آیا !
!تو کہتے کیوں نہیں
یہ اُسی رب ارنی و لن ترانی کی گھڑن تشتری ھے !
یہ نہ حادثاتی ھے نہ ارتقائی مرحلہ !
یہ لوح محفوظ پہ نستعلیق تخلیق ِ خدا وند کریم کی کسوٹی ھے
حفظ ماتقدم ھے اور رہے گی
اے رنگ ریز میرے یہ
کونسے پانی میں تو نے
کونسا رنگ گھولا ھے
کہ یہ دل بن گیا شیدائی
منقول
  • Blogger Comments
  • Facebook Comments

0 comments:

Post a Comment

Item Reviewed: بہترین تحریر ، اور پکچرز ضرور دیکھیں | چوزے کی پیدائش میں اللہ تعالٰی کی نشانیاں Rating: 5 Reviewed By: Pakistan Media Today