ISLAMIC VIDEOS TUBE: دنیا کی محبت اور موت کو ناپسند کرنا دنیا کی محبت اور موت کو ناپسند کرنا - ISLAMIC VIDEOS TUBE
Latest News
Sunday, February 21, 2016

دنیا کی محبت اور موت کو ناپسند کرنا

’’قریب ہے کہ (کفر کی )قومیں تمہارے خلاف جنگ کرنے کے لیے ایک دوسرے کو اس طرح دعوت دے کر بلائیں گی جس طرح بھوکے ایک دوسرے کو دستر خوان پر دعوت دے کر بلاتے ہیں‘‘۔اس پر ایک پوچھنے والے نے پوچھا کہ کیا اس وقت ایسا ہماری قلت ِ تعداد کی وجہ سے ہوگا ؟آپ ﷺنے فرمایا : ’’(نہیں،)بلکہ اس وقت تو تم زیادہ تعداد میں ہوگے ،لیکن تم سیلابی پانی کے جھاگ کی طرح ہوگے۔اور اللہ تعالیٰ تمہارے دشمنوں کے دلوں سے ضرور ہی تمہاری ہیبت ختم کردیں گے اور تمہارے دلوں میں کمزوری ڈال دیں گے۔‘‘تو پوچھنے والے نے پوچھا :یارسول اللہ!یہ کمزوری کیا ہوگی؟ فرمایا:
((حُبُ الدُّنْیَا وَکَرَاھِیَةُ الْمَوْتِ ))
’’ دنیا کی محبت اور موت کو ناپسند کرنا ‘‘ ۔
ایک اور روایت میں یہ الفاظ بھی ملتے ہیں :صحابہ﷡نے پوچھا :یارسول اللہ !یہ کمزوری کیا ہوگی؟ آپﷺنے فرمایا :
(( حُبُّکُمُ الدُّنْیَا وَکَرَاھِیَتُکُمُ الْقِتَالَ ))
’’تمہارا دنیا سے محبت کرنا ’’قتال‘‘ کو ناپسند کرنا ۔‘‘
(ابوداؤد باب کتاب الملاحم ، مسندِ احمد واسنادہ صحیح)
  • Blogger Comments
  • Facebook Comments

0 comments:

Post a Comment

Item Reviewed: دنیا کی محبت اور موت کو ناپسند کرنا Rating: 5 Reviewed By: Pakistan Media Today