ISLAMIC VIDEOS TUBE: کشمیر کے موضوع پر دو پاکستانیوں کا مکالمہ کشمیر کے موضوع پر دو پاکستانیوں کا مکالمہ - ISLAMIC VIDEOS TUBE
Latest News
Friday, July 15, 2016

کشمیر کے موضوع پر دو پاکستانیوں کا مکالمہ

ایک پاکستانی : آپ کشمیریوں کا ساتھ کیوں دیتے ہیں ؟
دوسرا پاکستانی : تاکہ کشمیر آزاد ہو کر پاکستان کا حصّہ بن جائے .
پہلا پاکستانی : تو اگر کشمیر آزاد ہو کر پاکستان میں نہ شامل ہو تو ؟
دوسرا پاکستانی: یہ کسی باتیں کر رہے ہیں ؟ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اس کے بغیر ہم کیسے جی سکتے ہیں ؟
پہلا پاکستانی : تو آپ نے ان 68 سالوں میں اس شہ رگ کوچھڑوانے کے لیے ہندوستانی فلمیں ہٹ کروانے، ان کی ثقافت اپنانے اور وہاں سے آیا ہوا پان، گٹکا ، سپاری کھا کر اپنے دانت خراب کرنے کے علاوہ اور کیا کیا ہے؟
دوسرا پاکستانی : بھائی ! آپ یہ کہنا چاہتے ہیں کہ ہمیں کوئی دلچسپی نہیں کشمیر میں؟
پہلا پاکستانی : . آزادی کے بعد کے ان تمام سالوں میں فوج نے پارلیمنٹ ہاؤس کی طرف جانے کے لیے اپنی جیپوں کا تیل پانی چیک کرنے کے علاوہ کیا کیا ؟ آپ کی اسلامی فوج فلسطین، برما ، کشمیر اور شام کے محاذوں پر لڑنے کے بجائے ملک میں ہی اپنا کھاتا کھول کر رکھتی ہے . ایٹم بم آپکا اتنے سالوں میں کسی بھی اہم موقعے پر ڈراوا نہ دئیے جانے کی وجہ سے اپنی " گھنی شوشا " بھی کھو چکا ہے حکمرانوں نے انڈیا کے ساتھ چور راستوں سے اپنے تعلقات بڑھانے ، کشمیر پر یو ٹرن لینے اور آم اور ساڑھیاں بھجوانے کے سوا کیا کیا ہے؟ اور رہے آپ لوگ تو آپ لوگوں کا جذبہ جہاد سنیما کی ٹکٹیں لینے کے موقعوں پر ہی دکھائی دیتا ہے . لگتا ہے آپ لوگ اس انتظار میں ہیں کہ کشمیری خود آزادی حاصل کرکے آپ سے آ کر درخواست کریں کہ ہمیں خود میں شامل کر لیں.
دوسرا پاکستانی: تمہاری باتوں سے ملک دشمنی کی بو آ رہی ہے . تم ضرور طالبان کے آلہ کار ہو جسے ہمارے ملک کے لوگوں کا برین واش کرنے کا ٹاسک دیا گیا ہے.
پہلا پاکستانی : اف خدایا ! تحمل جناب تحمل . مجھے بتائیے ان 68 سالوں میں سوائے قبائلیوں کے کس نے کشمیریوں کے لیے عملی قدم اٹھایا؟ جو 1948 میں کشمیر کی آزادی کے لیے اپنی ٹوٹی بندوقوں کے ساتھ لڑے. اور جنگ جیتنے کی پوزیشن میں ہونے کے باوجود اس وقت کے حکمران اقوام متحدہ کی میز پر حسب معمول سرنڈر کر آئے . اور ہم نے بعد میں اس قربانی کو بھی فراموش کر دیا گیا .یہی تھے جنہوں نے جہاد کشمیر لڑ کر آزاد کشمیر ہمارے حوالے کر دیا ورنہ باقیوں کو تو ہندوستان کو ایک وٹہ مارنے کی بھی توفیق نہ ہوئی.
دوسرا پاکستانی : تکفیری ، خارجی دہشت گرد کہیں کے ،تم ضرور دیوبندی ، داعشی یا ٹی ٹی پی کے پالتو ہو .
پہلا پاکستانی : و اذا خاطبھم الجاہلون قالو سلاما
‫#‏فاطمہ_شاہ‬

  • Blogger Comments
  • Facebook Comments

0 comments:

Post a Comment

Item Reviewed: کشمیر کے موضوع پر دو پاکستانیوں کا مکالمہ Rating: 5 Reviewed By: Pakistan Media Today