ISLAMIC VIDEOS TUBE: !!! قندیل بھڑکی اور بجھ گئی !!! قندیل بھڑکی اور بجھ گئی - ISLAMIC VIDEOS TUBE
Latest News
Tuesday, July 19, 2016

!!! قندیل بھڑکی اور بجھ گئی


 !!! قندیل بھڑکی اور بجھ گئی
قندیل کو پہلی بار تب دیکھا جب اس نے عمران خان کے بارے میں کچھ سطحی جملے بولتے ہوئے اپنی ویڈیو سوشل میڈیا پر دی اور میرے پیج کے کسی اڈمن نے وہ پیج پر بھی اپلوڈ کر دی. کمنٹ سیکشن میں مردوں کو مونہہ سے رالیں بہاتے اور بیہودہ ریمارکس پاس کرتا دیکھ کر دل بوجھل سا ہو گیا ........
کل اس کے جنازے کی ویڈیو دیکھنے کے بعد اس کا پیج رپورٹ کیا تو چند پوسٹس رپورٹ کرنے کے دوران کچھ چیزوں پر نظر پڑی اور ذہن جھنجھلا گیا......... سب سے پہلے تو پیج کے لائکس کی تعداد نے چونکا دیا . بلا مبالغہ لائک کرنے والوں میں نوے فیصد سے زیادہ وہی مرد ہیں جو اس وقت پارسائی کے نشے میں دھت اسے مختلف القابات سے نواز رہے ہیں .......
سب سے لاسٹ پوسٹ میں اس کے بچے کی تصویر لگا کر اس کو صلواتیں سنائی جا رہیں اور اس کو ماں ہونے پر طعنے دے جا رہے ہیں، اس کی ممتا کو اپنے پیمانوں میں تولا جا رہا ہے ، اور وہ اپنی صفائی یہ کہہ کر پیش کر رہی ہے کہ کسی کو کیا پتا میں اپنے بچے سے کیوں دستبردار ہوئی. تم لوگ کیا جانو میرے کیا حالات تھے . کسی کو کیا پتا مجھ پر کیا بیتی ......
کیسے ظالم لوگ ہو تم! ماں تو اگر طوائف بھی ہو تو ماں ہی ہوتی ہے اپنے بچے کے لئے .
مانا وہ فاحشہ، فاسقہ اور فاجرہ تھی مگر وہ تم مرد ہی تھے جن کی وجہ سے اس کا پیج آباد تھا. تمہاری دلبستگی کے لئے ہی وہ ویڈیوز اپلوڈ کرتی تھی جنھیں اپنے موبائلز میں ڈاؤن لوڈ کرکے دیکھا جاتا تھا. تمہارے شوخ، ہوس اور مستی سے بھرے کمنٹس ہی اسے" مزید " کچھ کرنے پر اکساتے تھے. ......
اس کے پیج کو لائک کرکے ، اس کی تصویروں کو سراہ کر ،منفی یا مثبت کمنٹس کرکے میڈیا کے ساتھ ساتھ یہ سب بھی اس کے جرم اور گناہ میں برابر کے شریک ہو. وہ غسل آخرت کرکے ، اپنا اعمال نامہ لے کرمنوں مٹی تلے جا سوئی مگر ان لوگوں پر توبہ کا غسل واجب ہے ابھی .
پیج پر مردوں کے چند رومینٹک کمنٹس پر نظر پڑی......
کل سے یہی سوال ذہن میں گردش کر رہا ہے کہ قندیل کی تصویروں پر فدا ہونے والے مرد اپنے ان الفاظ کا 10فیصد بھی اپنی باوفا بیویوں کی تعریف پر خرچ کرتے ہوں گے ؟
مونا کلیم ‫#‏فاطمہ_شاہ‬
  • Blogger Comments
  • Facebook Comments

0 comments:

Post a Comment

Item Reviewed: !!! قندیل بھڑکی اور بجھ گئی Rating: 5 Reviewed By: Fatima Shah