ISLAMIC VIDEOS TUBE: عوامی تائید .......جہاد کی اولین ضرورت عوامی تائید .......جہاد کی اولین ضرورت - ISLAMIC VIDEOS TUBE
Latest News
Tuesday, July 19, 2016

عوامی تائید .......جہاد کی اولین ضرورت

.شیخ سعدی رح کا قول ہے کہ عوام کو آباد رکھو دشمن سے بیفکر رہو
کسی بھی قسم کی جد و جہد کو کامیاب بنانے کے لئے سب سے ضروری چیز عوامی تائید ہوتی ہے .جن مہمات یا شورشوں کو عوامی تائید حاصل نہیں ہوتی وہ اول تو کامیاب نہیں ہوتیں یا پھر یا پھر بت جلد وقعت کھو دیتی ہیں .کشمیر جہاد اسی لئے اتنے سالوں بعد بھی رواں دوں ہے کہ یہ کشمیری عوام کی امنگوں کا ترجمان اور ان کی آنکھوں میں آزادی کی امید کا جگنو ہے .برہان وانی کے جنازہ کی مثال لے لیں جہاں کرفیو کے باوجود 3 لاکھ مرد و زن بلا تفریق اس با سعادت نوجوان کے چہرے کی ایک جھلک دیکھنے لئے دیوانہ وار امنڈتے چلے آئے اور شہادت کے بعد بھی اسے تنہا نہ چھوڑا بلکہ انہی دنوں میں تقریباً 30 کشمیری اس شہید مجاہد کے ساتھ آخرت کے سفر پر یکجا ہو گئے .ان دونوں مثالوں میں موجودہ جہادی تنظیمیں جو جناز گاہوں، پارکوں، مسجدوں ،سکولوں اور بازاروں کو میدان جنگ قرار دیتی ہیں ، یا وہ تنظیمیں جو اپنے سوا ہر کسی کی تکفیر و ارتداد کو جائز سمجھتی ہیں اور غیر فطری طریقوں سے قتل کرنے کو ایک فن، مہارت یا اپنے رعب و دبدبے میں اضافے کا باعث سمجھتی ہیں ..... ان سب کے لمحہ فکریہ ہے . یاد رکھیے جب حدود الله کو پامال کیا جاتا ہے تو نصرت خداوندی ہٹ جاتی ہے ، روٹھ جاتی ہے اور الله بے قصوروں کی جان و مال کی بے حرمتی پر غیض و غضب میں آ جاتے ہیں.
دوسری تازہ ترین مثال طیب اردوگان کے خلاف بغاوت ہے جو کہ آسمانی و عوامی تائید کی بنا پر فرو کردی گئی . لاکھوں عوام اپنے محبوب لیڈر کے ایک اشارے پر سڑکوں کو پر آ گئی اور ٹینکوں والوں کو ناکوں چنے چبوا دئیے . اس مزاحمت کا موازنہ مشرف کے مارشل لاء سے کیجیے جب نواز شریف کا تختہ الٹنے پر عوام نے مٹھائی بانٹی تھی. نہ جانے کیوں حکمران بھول جاتے ہیں کہ عوامی تائید پروٹوکولز سے نہیں ملتی اور نہ بڑے بڑے سیکورٹی اسکواڈز سے عوام کے دل جیتے جا سکتے بلکہ یہ چیزیں عوام اور حکمرانوں میں دوری اور نفرت کی وجہ بنتی ہیں.
مونا کلیم ‫#‏فاطمہ_شاہ‬
  • Blogger Comments
  • Facebook Comments

0 comments:

Post a Comment

Item Reviewed: عوامی تائید .......جہاد کی اولین ضرورت Rating: 5 Reviewed By: Fatima Shah